Discover millions of ebooks, audiobooks, and so much more with a free trial

Only $11.99/month after trial. Cancel anytime.

مسح حاصل کر یں (Catch the Anointing - Urdu)
مسح حاصل کر یں (Catch the Anointing - Urdu)
مسح حاصل کر یں (Catch the Anointing - Urdu)
Ebook128 pages2 hours

مسح حاصل کر یں (Catch the Anointing - Urdu)

Rating: 0 out of 5 stars

()

Read preview

About this ebook

The anointing is the principal key needed to open the door to a successful and fulfilling ministry. Many people have tried to do God’s work out of sincere motives, without getting very far because they failed to realize that it is “Not by might, not by power, but by My Spirit (the anointing)” [Zechariah 4:6].

This exceptional book “Catch the Anointing” by Bishop Dag Heward-Mills will teach you what it means to catch the anointing and how you can practically do so! Let the desire for God’s anointing be stirred up within you through the pages of this book!

LanguageUrdu
Release dateJun 28, 2018
ISBN9781683985952
مسح حاصل کر یں (Catch the Anointing - Urdu)
Author

Dag Heward-Mills

Bishop Dag Heward-Mills is a medical doctor by profession and the founder of the United Denominations Originating from the Lighthouse Group of Churches (UD-OLGC). The UD-OLGC comprises over three thousand churches pastored by seasoned ministers, groomed and trained in-house. Bishop Dag Heward-Mills oversees this charismatic group of denominations, which operates in over 90 different countries in Africa, Asia, Europe, the Caribbean, Australia, and North and South America. With a ministry spanning over thirty years, Dag Heward-Mills has authored several books with bestsellers including ‘The Art of Leadership’, ‘Loyalty and Disloyalty’, and ‘The Mega Church’. He is considered to be the largest publishing author in Africa, having had his books translated into over 52 languages with more than 40 million copies in print.

Related to مسح حاصل کر یں (Catch the Anointing - Urdu)

Related ebooks

Reviews for مسح حاصل کر یں (Catch the Anointing - Urdu)

Rating: 0 out of 5 stars
0 ratings

0 ratings0 reviews

What did you think?

Tap to rate

Review must be at least 10 words

    Book preview

    مسح حاصل کر یں (Catch the Anointing - Urdu) - Dag Heward-Mills

    باب 1

    ضرور ہے کہ آ پ مسح شدہ ہوں

    میں نے خدمت میں کوئی رسمی تربیت حاصل نہیں کی، نہ ہی کسی بائبل سکول میں جانے کا موقع ملا اور نہ ہی کسی عظیم مرد ِخدا کے ساتھ میرا رابطہ تھا۔ اپنی خدمت کے آغاز میں خدا کے کچھ عظیم خادمین سے میرا رابطہ ہوا تو اُنہوں نے بھی میری زندگی میں خد ا کی بلاہٹ کو شک کی نگاہ سے دیکھنا شروع کر دیا۔ میرے پاس اِس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں تھا کہ میں خدا کے اُن عظیم خادمین کے ریکارڈ شدہ پیغامات اور کتب کے وسیلہ سے اُن کی زندگیوں پر موجود مسح سے استفادہ کروں جو مجھ سے بہت دُور تھے۔ 

    میرا ایمان ہے کہ میں خدمت گزاری کے کام کے لئے روح القدس سے مسح شدہ ہوں تو بھی میری زندگی میں مسح کی حقیقت کو شک کی نگا ہ سے دیکھنے کے لئے بہت سے شواہد موجود ہیں۔ میرا یہ بھی ایمان ہے کہ دُنیا میں ٹیکنالوجی میں جدت اور ترقی خدا کی بادشاہی کےلئےمفید اور کا ر آمد ہے۔ ٹیکنالوجی نے ممکن کیا ہے کہ ہم مسح شدہ لوگوں کے قریب آجائیں۔ 

    آپ کو مسح ہی کی ضرورت ہے

    جب خدا آ پ کے پاس اپنے کسی بندہ کو بھیجتا ہے تو در اصل خدا آپ کو موقع دیتا ہے کہ آپ اُسے قبول کریں اور اُس کی زندگی پرموجود مسح کو حاصل کر لیں۔ مسح ہی وہ اہم اور مقدس و مقدم چیز ہے جو ہمیں خدمت کرنے کے لئے درکار ہے۔ زکریاہ نبی کو بھی علم تھا کہ سب سے اہم چیز مسح ہے۔ اِسی نبی نے کہا تھا۔ ‘‘یہ نہ زور سے اور نہ توانائی سے بلکہ میرے روح سے۔’’ (زکریاہ 4:6)

    الیشع نبی کو بھی یہ علم تھا کہ جس چیز نے ایلیاہ کی خدمت کو کامیابی سے ہمکنار کیا وہ مسح ہی ہے۔ جب اُسے موقع ملا تو اُس نے مسح مانگا۔ہو سکتا ہے کہ بعض لوگوں نے ایلیاہ کی لیاقت، خوبیوں ، تعلیم اور اُس کی دولت کو مانگا ہو۔ لیکن الیشع نے صرف مسح مانگا!

    ’’اور جب وہ پار ہو گئے تو ایلیاہ نے الیشع سے کہا کہ اِس سے پیشتر کہ میں تجھ سے لے لیا جاؤں بتا کہ میں تیرے لئے کیا کروں؟ الیشع نے کہامیں تیری منت کرتا ہوں کہ تیری رُوح کا دُونا حصہ مجھ پر ہو۔’’ (2 سلاطین 2:9)

    میں اِس کتاب میں مسح حاصل کرنے کے اُس وسیلہ اور ذریعہ پر بات کرنا چاہتا ہوں جس پر عام طورپر بات نہیں کی جاتی۔ ہو سکتا ہے کہ یہ بات آپ کے لئے نئی ہو۔ لیکن یہ بات حقیقت پر مبنی ہے۔مسح حاصل کرنے کا کوئی بھی وسیلہ نظر آئے تو اُسے استعمال میں لاتے ہوئے مسح حاصل کرلیں۔میں ہرگز یہ نہیں کہہ رہا کہ یہی ایک طریقہ ہے جس سے خدا آپ کو مسح کر سکتا ہے۔ جو کچھ خدا نے مجھے دیاہے۔ وہی میں آپ کو بتارہا ہوں۔ جوبات بائبل مقدس کے عین مطابق اور روحانی طور پر درُست ہے میں وہی کچھ آپ کو بتا رہا ہوں ۔ بہت سے لوگوں نے کتابیں پڑھنے اور ریکارڈ شدہ پیغامات کو سننے سے مسح حاصل کیا ہے۔ لیکن وہ نہیں سمجھتے کہ اُن کے ساتھ کیا واقع ہوا۔ اِس لئے وہ اِس کے بارے میں تعلیم نہیں دے سکتے۔ کیوں کہ وہ اُس کو پورے طور پر سمجھتے نہیں۔ یہ میری ذمہ داری اور فرض ہے کہ میں خدمت کے اہم ترین جز کے سادہ مگر حقیقی طریقہ کے بارے میں آپ کو تعلیم دوں۔ 

    باب2

    خدا کے عظیم لوگوں کے ساتھ میل جول بڑھانا

    میں نے کسی ایک اور کتاب میں خدا کے عظیم لوگوں کی زندگیوں پر موجو د مسح کو حاصل کرنے کے لئے اُن سے گہرا میل جول رکھنے کی اہمیت کو اُجاگر کیا ہے۔ آپ کو خد ا کے عظیم لوگوں کے ساتھ کیوں کر میل جول رکھنا چاہئے؟در حقیقت آپ ایسے لوگوں کے ساتھ رفاقت اور میل جول رکھنے سے کیا پاتے ہیں؟در اصل جب آپ کسی عظیم مردِ خدا سے میل ملاقات کا سلسلہ جاری رکھتے ہیں تو آپ اُسے بار بار بولتے ہوئے سنتے ہیں۔جو کلام اور باتیں آپ سنتے ہیں اُن میں مسح ہوتاہے۔ جب الیشع نے ایلیا کے ساتھ میل ملاقات بڑھائی تو اُس نے ایلیاہ کو بار بار بولتے اور کلام کرتے ہوئے سنا۔

    ‘‘اور وہ آگے چلتے اور باتیں کرتے جاتے تھے کہ دیکھو .................۔؛؛ (2سلاطین 2:11)

    الفاظ میں قدرت پائی جاتی ہے

    خداوند یسوع نے اپنے شاگردوں کو بتایا کہ اُس کی باتوں میں دو اہم چیزیں پائی جاتی ہیں۔ اُس کی باتوں میں زندگی اور رُوح ہے۔ رُوح سے مراد مسح ہے۔ خدا کا کلام فرماتا ہے کہ خدا نے یسوع ناصری کو رُوح القدس اور قدرت سے مسح کیا۔( اعمال10:38) یسوع کو رُوح القدس سے مسح کیا گیا ۔ اِس لئے رُوح القدس(وہ جوہر جس سے مسح کیا گیا)مسح ہے۔ 

    ‘‘زندہ کرنے والی تو رُوح ہے، جسم سے کچھ فائدہ نہیں۔ جو باتیں میں نے تم سے کہی ہیں وہ رُوح ہیں اور زندگی بھی ہیں۔ ’’ (یوحنا6:63)

    بہت سے لوگوں کے لئے خدا کے عظیم خادمین کے ساتھ رفاقت اور میل جول ممکن نہیں سوائے اِس کے کہ وہ اُن کے ساتھ اُن کی کتب اور ریکارڈ شدہ پیغامات سے رفاقت کر سکیں۔کتب اور ریکارڈ شدہ پیغامات میں خدا کے عظیم لوگوں کا مسح شدہ کلام ہوتاہے۔ خدا کے مسح شدہ اور عظیم لوگوں کے پیغامات میں زندگی اور رُوح ہوتی ہے۔ خدا کے عظیم لوگوں کی تصنیف کردہ کتب اور ریکارڈشدہ پیغامات میں زندگی اور رُوح ہوتی ہے۔ 

    خدا کے عظیم لوگوں کے ساتھ میل جول اور رفاقت کا ایک بیش قیمت اور انمول طریقہ اُن کی تحریر کردہ کتب کا گہرااور بغور مطالعہ ہے۔ جو وقت آپ کتاب پڑھنے میں صرف کرتے ہیں، دراصل اُس وقت آپ کتاب کے مصنف سے رفاقت کر رہے ہوتے ہیں۔اپنے گھر کے کسی پُر سکون اور خاموش کمرے میں تین گھنٹے تک کسی عظیم مردِ خدا سے اِس طرح سے رفاقت کس قدر باعثِ برکت ہے ایسا کہ اُس کی زندگی میں موجود رُوح کااثر وتاثیر آپ کی زندگی میں اُ ترنا شروع ہو جائے۔

    جب آپ یہ کتا ب پڑھ رہے ہیں تو میں آپ سے اور آپ مجھ سے رفاقت کر رہے ہیں۔اِس کتا ب کو تحریر کرتے وقت میں یہ محسوس کر رہا ہوں کہ میں بعض لوگوں کے ساتھ باتیں کر رہا ہوں۔جتنے لوگ بھی وقت نکال کر کچھ حاصل کرنا چاہیں گے۔میں اُن کے لئے خدمت گزاری کا کام کر رہا ہوں۔بالکل ایسے ہی جیسے الیشع ایلیاہ کی اور شاگرد یسوع کی باتوں کو

    Enjoying the preview?
    Page 1 of 1