Discover millions of ebooks, audiobooks, and so much more with a free trial

Only $11.99/month after trial. Cancel anytime.

معجزات اور رُوح القدس کے ظہور کے ساتھ اپنی خدمت کو بڑھائیں
معجزات اور رُوح القدس کے ظہور کے ساتھ اپنی خدمت کو بڑھائیں
معجزات اور رُوح القدس کے ظہور کے ساتھ اپنی خدمت کو بڑھائیں
Ebook359 pages3 hours

معجزات اور رُوح القدس کے ظہور کے ساتھ اپنی خدمت کو بڑھائیں

Rating: 0 out of 5 stars

()

Read preview

About this ebook

Does the supernatural exist today? Can I operate in the supernatural? If God still heals people, why doesn’t He heal everyone? How can I receive the healing anointing? Discover the answers to these and many more questions on the manifestation of the Holy Spirit through the pages of this exciting book by Dag Heward-Mills.

LanguageUrdu
Release dateAug 19, 2018
ISBN9781641357142
معجزات اور رُوح القدس کے ظہور کے ساتھ اپنی خدمت کو بڑھائیں
Author

Dag Heward-Mills

Bishop Dag Heward-Mills is a medical doctor by profession and the founder of the United Denominations Originating from the Lighthouse Group of Churches (UD-OLGC). The UD-OLGC comprises over three thousand churches pastored by seasoned ministers, groomed and trained in-house. Bishop Dag Heward-Mills oversees this charismatic group of denominations, which operates in over 90 different countries in Africa, Asia, Europe, the Caribbean, Australia, and North and South America. With a ministry spanning over thirty years, Dag Heward-Mills has authored several books with bestsellers including ‘The Art of Leadership’, ‘Loyalty and Disloyalty’, and ‘The Mega Church’. He is considered to be the largest publishing author in Africa, having had his books translated into over 52 languages with more than 40 million copies in print.

Related to معجزات اور رُوح القدس کے ظہور کے ساتھ اپنی خدمت کو بڑھائیں

Related ebooks

Reviews for معجزات اور رُوح القدس کے ظہور کے ساتھ اپنی خدمت کو بڑھائیں

Rating: 0 out of 5 stars
0 ratings

0 ratings0 reviews

What did you think?

Tap to rate

Review must be at least 10 words

    Book preview

    معجزات اور رُوح القدس کے ظہور کے ساتھ اپنی خدمت کو بڑھائیں - Dag Heward-Mills

    معجزات اور رُوح القدس کے ظہور کے ساتھ

    اپنی خدمت کو بڑھائیں

    مصنف : ڈیگ ہیورڈ ملز

    مترجم:عمانوایل دیوان

    پارچمنٹ ہاؤس

    اقتباسات

    روح القدس کے نزول کو خوش آمدید کہنا۔ مصنف ویزلی کیمپبل

    پبلشر سٹرینگ

    ایمان کی قدرت، آرٹیکل 1999، ایشو آف ریڈرز ، ڈائجسٹ

    مصنف فلس، میکلن ٹوش، ( اجازت سے استعمال کیا گیا)

    اشاعت کے جملہ حقوق

    کاپی رائٹ 2013،ڈیگ ہیورڈ ملز

    اشاعت دوئم ۔ 2014

    ڈیگ ہیورڈ ملز کے متعلق مزید معلومات حاصل کریں

    ہیلنگ جزیز کمپین

    Email: evangelist@daghewardmills.org

    Website: www.daghewardmills.org

    Facebook: Dag Heward -Mills.

    Twitter: @ EvangelistDag

    جملہ حقوق

    بین الاقوامی کاپی رائٹ کے تحت اشاعت کے تمام جملہ حقوق محفوظ بحق مصنف محفوظ ہیں۔

    اس کتاب کا کوئی بھی حصہ ناشر سے تحریری اجازت کے بغیر کسی صورت میں شائع نہ کیا جائے۔ البتہ کسی خیال یا نظریہ کی حمایت یا تائید کے لئے اس میں سے کوئی بات بطور اقتباس پیش کی جا سکتی ہے۔

    فہر ست مضامین

    ۔معجزات اور روح القدس کا ظہور کیسے آپ کی خدمت کو بڑھائے گا۔1

    آپ کس طرح معجزات اور رُوح کے ظہور سے اپنی خدمت کو بڑھا سکتے ہیں.۔2

    ایک خادم کو مافوق الفطرت چیزوں کے بارے یہ سب کچھ جاننا چاہئے۔ 3

    ۔ مافوق الفطرت کے ساتھ کیسےمتفق ہوں۔ 4

    ۔ معجزات اور روح کے ظہور کے چار اصول 5

    ۔ آپ کس طرح معجزات اور روح کے ظہور کے لئے مسح شدہ ہو سکتے ہیں 6

    روح القدس کے اوّلین ظہور کو کیسے پہچانیں7

    روح القدس کا ظہور کیا ہے؟8

    ۔ خداوند یسوع کی خدمت میں دیکھنا اور جاننا9

    ۔ دیکھنے اور جاننے کے ظہور میں کیسے کام کریں۔10

    ۔ عہدِ جدید میں روح القدس کے ظہور 11

    ۔ روح کی قوت کے زیر ِاثرگرنے کا ظہور 12

    ۔ روح کےطرح طرح کے پُر قدرت ظہور 13

    ۔کس طرح خدا کے نام قوت کا باعث ہوتے ہیں14

    ۔ الہٰی شفا کے چھ رُخ15

    ۔ آج بھی خدا لوگوں کو شفا کیوں دیتا ہے16

    ۔ خدا ہر ایک کو شفا کیوں نہیں دیتا17

    ۔ شفائیہ مسح کے چھ پہلو18

    ۔ شفائیہ مسح کے سات پہلو19

    شفائیہ مسح پانے کے چار طریقے۔20

    ۔ روح القدس کی آ گ اور قدرت میں چلنا 21

    1باب

    معجزات اور رُوح کا ظہور کیسے آپ کی خدمت کو بڑھائے گا

    معجزات اور روح کاظہور ہی واحد طریقہ ہے جس سے ہم یسوع مسیح کےلئے اِس کھوئی ہوئی دُنیا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔خداکی بادشاہی کے لئے اپنے عزیز و اقارب ، قوموں اور قبیلوں تک پہنچنے کے لئے یہی ایک بہترین اور آسان طریقہ ہے۔یہ وہ مواقع ہیں جن سے خدا کے خادمین اُس کام کی تکمیل کر سکتے ہیں جن کے لئے خدا نے اُنہیں بلایا ہے۔

    معجزات اور روح کے ظہور بارہ شاگردوں اور سترلوگوں کے لئے دستیاب تھے جنہیں یسوع نے منادی کے لئے بھیجا تھا۔ارشادِ اعظم کی تکمیل کے لئے یہ آج ہمارے لئے بھی دستیاب ہیں۔ جو کچھ خدا نے ہمیں دیا ہے اگر ہم اُس کو پہچاننا اور جاننا شروع کر دیں تو یہ ہم سب کے لئے آج بھی دستیاب ہیں۔

    ۔معجزات اور رُوح کا ظہور مسیح کے لئے دُنیا تک رسائی حاصل کرنے کے لئے آپ کامعاون 1

    ایک دفعہ جب میرے ملک کے مختلف علاقہ جات سے انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا، تو میں نے محسوس کیا کی دُور افتادہ علاقہ جات میں کس قدر لوگ رہتے ہیں۔خدا کا دل کھوئی ہوئی جانوں کے لئے تڑپ رہا ہے، قوموں کے لئے سوشل سروسز مہیا کرنے کےلئے ہم پر کوئی سیاسی دباؤنہیں کہ ہم اُن کے سامنے جھکیں۔ سکول اور یونیورسٹیاں کھولنے جیسی سماجی خدمات قوموں کے لئے مفید ثابت نہیں ہوں گی۔

    کلیسیا ایک خاص ادارہ ہے جسے خدا نے خاص قوت اور مسح سے معمور کیا ہے۔ اسی قوت اور مسح سے، ہم اُس کام کو سر انجام دے سکیں گے جس کے لئے خدا نے ہمیں بلایا ہے۔ اُس نے منادی، تعلیم اورشفا کو کھوئی ہوئی انسانیت کی مددکے لئے ایک وسیلہ بنایا ہے۔

    ۔ معجزات اور رُوح کا ظہور تاریکی سے نکلنے میں آپ کامعاون2

    آپ کو دھندلے پن سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے۔آپ کی خدمت کو دُنیا میں دیکھے اور محسوس کئے جانے کی ضرورت ہے۔ آپ کی اعلیٰ حکمت کا کچھ فائدہ نہیں اگر وہ سنی نہ جائے؟ یسوع ایک غیر معروف بڑھئی کے گھر پیدا ہوا، وہیں اُس کی پرورش بھی ہوئی۔ لیکن خدانے اُسے کچھ خاص چیز دی۔کون سی چیز یسوع کو منظر عام پر لائی؟ کس وجہ سے سب نے یسوع کی باتوں پر کان لگایا؟ یسوع دورِ جدید کی اشتہار بازی کے طریقوں کے بغیر کیا کچھ کر سکتا تھا؟معجزات اور رُوح کے ظہور سے یسوع منظر عام پر آیا۔

    معجزات اوررُوح کے ظہور کے وسیلہ سے ہی آپ منظر عام پر آسکتے ہیں۔ یسوع نے نہ تو کوئی کتاب لکھی، مختلف شہروں میں گیااور نہ ہی موٹر گاڑیوں میں اُس نے سفر کیا تو بھی چاروں طرف اُس کی شہرت پھیل گئی۔

    بائبل مقدس بیان کرتی ہے، اُس کی شہرت گردو نواح میں پھیل گئی اور بہت سے لوگ اُس گھر میں جمع ہو گئے۔

    1:28, 30 مرقس اُس کی شہرت ہر جگہ پھیل گئی ،

    اگر ہم چاہتے ہیں کہ اِس دُنیا کے شہر ہمارےبڑے بڑے عباداتی اجتماعات میں جمع ہوں، تو پھر ہمیں شفائیہ مسح کی ضرورت ہے۔

    اگر ہم چاہتے ہیں کہ اِس دُنیا کے شہر ہماری کلیسیاؤں میں جمع ہوں تو پھر معجزات اور رُوح کا ظہور ہی بنیادی کنجی ہے۔

    شفائیہ مسح لوگوں کو آپ کے گھر پر جمع کرے گا۔ تاکہ آپ اُنہیں یسوع کے بارے میں بتاسکیں۔

    ۔ معجزات اور رُوح کا ظہور بہت سے شکستہ دلوں کو آپ کی منسٹری کی طرف کھینچے گا3

    خداوند یسوع نے کہا کہ اُسے شکستہ دلوں کو تسلی دینے کےلئے مسح کیا گیا ہے۔اپنے کسی دوست کے ساتھ قطع تعلق ہونے کی بہ نسبت شکستہ دلی زیادہ پُردرد ہوتی ہے۔ بہت سے لوگ زندگی کے کسی انجانے اور بھیانک موڑ پر آکھڑا ہونے پر افسردہ اور مایوس ہو جاتے ہیں۔ بہت سے لوگ ظاہر یہی کرتے ہیں کہ سب ٹھیک ٹھاک ہے لیکن اندر سے وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتےہیں، اُن کے دُکھ سن کر جی بھر آتاہے۔

    مرد و زن کی کچھ بیماریاں، مسائل ، مشکلات اور مصیبتوں کا حل ادویات، ماہر نفسیات اور ذہنی امراض کے ڈاکٹرز کے وسیلہ سے نہیں کیا جا سکتا۔ بہت سے لوگوں کو خدا کی قوت اور قدرت کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ اُنہیں کوئی اُمید مل سکے۔ خدا شکستہ خاطرلوگوں کی زندگیوں میں آرہا ہے تاکہ اُنہیں شفا، تسلی اور اُمید دے سکے۔

    بہت سے لوگوں کو اِس بات پر تعجب ہوتا ہے کہ لوگ کیوں چرچ جاتے رہتے ہیں جبکہ پاسبان حضرات تو لوگوں سے پیسے ہی بٹورتے رہتے ہیں۔لوگ حیران ہوتے ہیں کہ چرچ جانے والے لوگوں کی مت تو نہیں ماری گئی، کہ اُنہیں کچھ نظر ہی نہیں آتا کہ کس طرح پاسبان حضرات اُنہیں دھوکہ دے رہے ہیں۔کئی دفعہ لوگوں کے مسائل اور دُکھ ظاہری طورپر دیکھے نہیں جا سکتے۔ مسکراتے چہروں کے ساتھ روتے دل بھی اُن کے وجود کا حصہ ہوتے ہیں۔ کلیسیا پر تنقید کے تیر برسانے والوں کوکیا علم کہ کلیسیا دل شکستہ لوگوں کے لئے کیا کر رہی ہے۔

    مجھے یاد ہے کہ میں ٹیلی ویژن پر ایک شفا اور معجزات کی قدرت سے معمور معروف مبشر کا انٹر ویو سن رہا تھا۔ اُس مبشرسے اُس کے گھر بار، گاڑی،تنخواہ کے بارے میں بہت سے سوالات پوچھے گئے۔ میزبان کی کوشش تھی کہ اُسے ایک احمق ظاہر کرے۔

    پھر اُنہوں نے فون کال کے ذریعے لوگوں کو رابطے کا موقع دیا تو ایک نوجوان نے فون پر دُعا کروانی چاہی۔ اچانک ماحول بدل گیا۔ فون کرنے والا کینسر میں مبتلا تھا اور زندگی کے آخری دن گزار رہا تھا۔ وہ چاہتا تھاکہ مبشر اُس کے لئے دُعا کرے۔ میزبان نے جو ،، سوالات پوچھے تھے وہ سب بے معنی ہوگئے۔ اب تو میزبان ایک مایوس ، دُکھی، لاچار اور محتاج شخص کو دیکھ رہا تھا جسے فوری طور پر مدد کی ضرورت تھی۔ صرف مبشر ہی مدد کر سکتا تھا۔ سب کو مبشر کی خدمت کی افادیت اور اہمیت کا پتہ چل گیا۔ اور بھی بہت سے لوگوں نے دُعا کروانے کےلئے فون پر فون کر نے شروع کر دئے۔ تاکہ وہ اپنی لاعلاج بیماریوں ،مایوس کن صورتحال اور مشکلات سے رہائی پا سکیں۔

    لوگوں کی ضروریات ہیں اور شفائیہ مسح ہی اُن کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ جب خدا کی قدرت آپ کے پاس ہو گی اور آپ کے وسیلہ سے معجزات اور رُوح کے ظہور دیکھنے میں آ ئیں گے، شکستہ دل جوق در جوق آپ کی طرف دَوڑے چلے آ ئیں گے۔

    ۔ رُوح کا ظہور اورمعجزات آپ کی خدمت کو معاشرے کی ضروریات کے مطابق بنادیں گے4

    جب شفائیہ مسح کام کر رہا ہوتا ہے تو پھر ہم لوگوں کے لئے بڑے اہم بن جاتے ہیں، جب شکستہ دل شفاپاتے ہیں تو خوشخبری کا پیغام لوگوں تک پہنچتا ہے پھر ہم واقعی اہم لوگ بن جاتے ہیں۔ برُی رُوحیں لوگوں کو ستاتی ہیں اور لوگوں کی زندگیوں میں خوف پیدا کرتی ہیں۔ شفائیہ مسح لوگوں کو برُی روحوں سے رہائی دیتا ہے۔

    بہت سی قوموں پر خوف اور توہم پرستی کا راج قائم ہے۔ معجزات اور رُوح کے ظہور سے لعنتوں کا خاتمہ ہوتا ہے اور شفا کا ظہور ہوتاہے۔ بہت سے لوگو ں کو فوق الفطرت قوت کی سمجھ بوجھ ہے۔ اگر آپ کے پاس شفائیہ مسح ہے تو پھرلوگ بدی کی قوتو ں کے زیر اثر آپ کی خدمت کے تعلق سے برُی برُی باتیں کرتے ہیں اگر آپ خدا کے کلام کی معرفت اور فہم نہیں رکھتے تو آپ ایسے لوگوں کو چیلنج بھی کر سکتے ہیں، بشرطیکہ شفائیہ مسح اور رُوح کا ظہور آ پ کی زندگی اور خدمت میں کام کررہا ہو۔

    ہماری دُنیا میں بہت زیادہ توہم پرستی پائی جاتی ہے۔ بہت سے ایسے دریا ہیں جہاں پر ماہی گیری( مچھلیاں پکڑنا) کی اجازت نہیں ہے ۔کئی دفعہ تو لوگوں کو وہاں سے پانی لینے کی بھی اجازت نہیں ہوتی۔کئی اہم ڈیم توہم پرستی کی وجہ سے زیرِ تعمیر ہی رہ جاتے ہیں۔ لوگ بہت سی چیزوں سے ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں۔ بعض اوقات توہم پرستی کی وجہ سے، خاص موقعوں پر لوگ کسی خاص رنگ یا ڈھنگ کا لباس نہیں پہنتے۔ کئی ایک شاہراؤں پر روشنیاں نہیں لگائی جاتیں ، کہاجاتاہےکہ یہاں پر کچھ دیوی دیوتاؤں کا بسیرا ہے ، کئی لوگ کئی ایک شاہراؤں کو کچھ خاص دنوں اور اوقات میں استعمال نہیں کر پاتے۔اُنہیں روشنیاں بند کرنے سے ڈر لگتا ہے۔ کئی لوگوں کو بروزجمعہ سفر کرنے سے خوف آتاہے۔

    یہ بھی توہم پرستی ہے کہ آپ نے کسی بھی مہینے کی تیرہ تاریخ کوسفر نہیں کرنا۔ اگر تیرہ تاریخ جمعہ کے روز آجائے تو کام اور بھی بھاری محسوس کیا جاتاہے۔ کئی ہوائی کمپنیاں بھی اِس بات سے باخبر ہیں۔ بہت سے جہازوں میں تیرہ نمبر سیٹ ہی نہیں ہوتی۔بہت سی عمارات میں تیرھویں منزل ہی نہیں ہوتی ۔

    ایک دن میں ایک جہاز میں سفر کر رہا تھا، بڑے ناگوار طریقہ سے جہاز زمین پر اُتارا گیا اور پائلٹ نے معذرت کرتے ہوئے اِس کی وجہ جمعہ کا دن اورتیرہ تاریخ بتائی تھی۔

    خدا رحم کرے لوگ کیسے کیسے وسوسوں اور وہموں میں پھنسے ہوئے زندگی بسر کر رہےہیں۔

    جب مشکلات اور مسائل کے حل کی بات تو پھر کلیسیا کی افادیت اور اہمیت نظر آتی ہے۔جب ہمارے پاس لوگوں کی ضروریات کا حل اور سوالوں کے جوابات ہوتے ہیں تو پھر ہم بہت اہم بن جاتے ہیں۔ روح القدس کی قوت اور قدر ت کے وسیلہ سے جو کچھ کلیسیا لوگوں کو دے سکتی ہے وہ سب کچھ حکومت یا دیگر ادارے کسی طور پر بھی فراہم نہیں کر سکتے۔ جو کچھ کلیسیا دے سکتی ہے، سیاستدان نہیں دے سکتے۔ جو کچھ کلیسیا دے سکتی ہے، وہ نہ تو اساتذہ اور نہ ہی میڈیکل ڈاکٹر زدے سکتے ہیں۔دُنیاکے ہر حصے میں معجزات اور قدرت کی ضرورت ہے۔ ہر خطہ میں رُوح کا ظہوردُنیا کے مسائل حل کرنے کے لئے درکار ہے۔

    کلیسیائیں سکول کھولنے اور یونیورسٹیاں قائم کرنے سے لوگوں کی نظر میں اہمیت اختیار نہیں کریں گی۔ تعلیمی نظم و نسق سنبھالنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ یہ تو حکومت کا عوام کے لئے ایک تحفہ ہے۔ بنی نوع انسان کی نجات کا انتظام حکومت نہیں کر سکتی یہ تو یسوع مسیح کے صلیبی کام پر ایمان لانے سے ملتی ہے اور یہی پیغام پھیلانا کلیسیا کی ذمہ داری ہے ناکہ سکول اور یونیورسٹیاں قائم کرنا۔

    ہمیں ارشاد ِاعظم کی تکمیل کا حکم دیا گیا ہے۔ کسی اور سرکاری یا غیر سرکاری ادارے کو اِس کام کی انجام دہی کا حکم نہیں دیا گیا۔ جب یسوع کے تعلق سے ہم منادی کرتے اورتعلیم دیتے ہیں تو پھر ہی ہم اپنی پہچان بناتے ہیں۔ بیماروں کی شفا ، شکستہ دلوں کے لئے خوشخبری کاپیغام یہ سب کچھ ہی کلیسیا کی پہچان ہے۔جب معجزات کی قدرت اور روح کے ظہور مختلف طریقوں سے لوگوں کو دیکھنے کوملیں گے تو پھر ہی لوگ کلیسیا کی اہمیت کو پہچانیں گے۔

    ۔ معجزات اور روح کا ظہور قیدی روحوں کو آپ کی کلیسیاکی طرف کھینچے گا5

    بہت سےلوگ بدروح گرفتہ ہوتے ہیں۔ ایک دن میں نے ایک دوست کو دیکھا جو بہت زیادہ منشیات لیتا تھا۔ مجھے یہ سب کچھ دیکھ کر بہت دُکھ ہوا۔ صرف خدا کی قدرت ہی سکولوں اور یونیورسٹیوں کو منشیات کی لعنت سے رہائی دے سکتی ہیں۔بہت سے لوگ منشیات اور دیگر بدعادات میں پھنسے ہوئے ہیں۔لوگ اپنے طور سے خود کو آزاد نہیں کر سکتے۔ شفائیہ مسح ہی لوگوں کوبد عادات اور نشہ کی غلامی سے رہائی اور مخلصی بخشے گا جو اُنہیں اپنا اسیر بنائے ہوئے ہیں۔

    معجزات اور روح القدس کی قدرت کاظہور ہی بانجھ عورتوں کواُمید بخشے گا۔ میں نے ایک دستاویزی فلم دیکھی جس میں ایک عورت کے بدن میں بانجھ پن کے علاج کے طو ر پر سانپ کو داخل کیا گیا۔ وہ کسی جادو ٹونے والےکے پاس گئی اور اُنہوں نے اُس کی شفا اور اولاد ہونے کےلئے یہ علاج تجویز کیا۔

    میں سوچنے لگا کہ بانجھ پن کی مشکلات سمجھ سے بالا تر ہیں۔ ہم سب تو سانپوں سے بڑے خوفزدہ ہوتے ہیں۔ اگر پنجرے میں سانپ بند بھی ہو تو پھر بھی ہم اُس کے قریب نہیں جاتے۔ ٹیلی ویژن پر سانپ دیکھ کرہمارے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

    کسی عورت کا اپنے جسم میں سانپ داخل کرنے پر رضا مند ہوجانا اِس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ وہ کس قدر ضرورت مند ہے۔

    لوگ مجھے کہتے ہیں کہ میں نے منادی کرنے کی خاطر طب کے شعبہ کو کیوں خیر باد کہہ دیا۔ وہ سوچتے ہیں کہ میں بطور مناد کون سے تیر چلانے والا ہوں۔ جو کام میں آج کر رہا ہوں وہ شعبہ طب سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ اگر یسوع طب کے شعبہ میں رہ کر لوگوں کی اچھی خدمت کر سکتا تو وہ بھی ڈاکٹر بن جاتا۔ لیکن وہ ایک منادی کرنے والا خادم تھا اور اِس سے آپ کو کچھ سیکھنا چاہئے.

    خداوند یسوع نے اعلانیہ کہا کہ وہ کچلے ہوؤں کو آزاد کرنے کے لئے آیا ہے۔ کچلا ہوا شخص طرح طرح کے دُکھوں سے چھلنی ہوتا ہے۔ آج یہ دُنیا، دُکھوں، دردوں، اور مایوسیوں سے بھری ہوئی ہے۔ اور یسوع کا شفائیہ مسح زخمیوں کی صحت اور کچلے ہوؤں کی شفا کے لئے ہے۔

    خداوند کا رُوح مجھ پر ہے ۔ اِس لئے کہ اُس نے مجھے غریبوں کو خوشخبری دینے کے لئے مسح کیا۔ اُس نے مجھے بھیجا ہے کہ قیدیوں کی 4:18 رہائی اور اندھوں کو بینائی پانے کی خبر سناؤں۔ کچلے ہوؤں کو آزاد کروں۔ اور خداوند کے سال ِمقبول کی منادی کروں۔ لوقا

    الیشع ایک شہرکے پانی کو شفا دینے کےلئے گیا کیونکہ وہ پانی صحت کا باعث نہیں تھا۔

    پھر اُس شہر کے لوگوں نے الیشع سے کہا۔ ذرا دیکھ یہ شہر کیسے اچھے موقع پر ہےجیسا ہمارا خداوند خود دیکھتا ہے۔ لیکن پانی خراب اور زمین بنجرہے۔ اُس نے کہا مجھے ایک نیا پیالہ لا دو اور اُس میں نمک ڈال دو۔ وہ اُسے اُس کے پاس لائے۔ اور وہ نکل کر پانی کے چشمہ پر گیا اور وہ نمک اُس میں ڈال کر کہنے لگا۔ خداوند یوں فرماتا ہے کہ میں نے اِس پانی کو ٹھیک کر دیاہے۔ اب آگے کو اِس سے موت یا بنجر پن نہ 2:19-22سلاطین2 ہوگا۔ سو الیشع کے کلام کے مطابق جو اُس نے فرمایا وہ پانی آج تک ٹھیک ہے۔ ’’

    جب خدا آپ کے پانیوں کو شفا دیتا ہے تو پھر وہ آپ کی زندگی کی بنیادی ضرورت کو پورا کرتا ہے۔ خدا آپ کو یہ دکھارہا ہے کہ دُنیا میں بہت سے دُکھی اور محتاج لوگ ہیں، بہت سے لوگوں کے پاس علاج معالجے کے لئے روپیہ پیسہ نہیں تو کئی دولتمندوں کو ڈاکٹرز نے لا علاج قرار دے دیا ہے۔ بہت سے غریب ملکوں میں طبی سہولتوں کا فقدان ہے۔ بہت سی خواتین درختوں کے نیچے بچوں کو جنم دینے پر مجبور ہیں۔

    اِس دُنیا میں غریبوں کی تعداد امیروں سے زیادہ ہے۔ خدا ہمارے دلوں کو غریبوں کی طرف مائل کر رہا ہے۔ جب تک آپ کے پاس خوشخبری نہیں ہو گی اُس وقت تک آپ محتاج، غریب اور بیمار لوگوں کے پاس نہیں جا سکیں گے۔انتہائی، غربت اور افلاس ، بیماری ، پریشانی اور مسائل میں گھرے لوگ کس طرح انجیل کے پیغام کو سمجھ سکتے ہیں؟

    ہمیں اور زیادہ معجزات کے لئے دُعا کرنے کی ضرورت ہے۔ لازم ہے کہ ہمارے دلوں میں اور زیادہ معجزات کی طلب اور خواہش پیدا ہو۔ اگر ایسا نہیں ہوگا تو پھر ہم ایک جگہ پر محدود ہوکر رہ جائیں گے اور لوگ جہنم کی راہ پر گامز ن رہیں گے۔

    ۔معجزات اور روح کا ظہور آپ کی خدمت میں خدا کوسربلندکرے گا6

    17:14 یرمیاہ اَے خداوند تو مجھے شفا بخشے تو میں شفا پاؤں گا۔ تو ہی بچائے تو بچوں گا کیونکہ تو میرا فخر ہے۔

    یرمیاہ نے کہا، اَے خداوند تومجھے شفا دے تو میں شفا پاؤں گا۔اگر خدا ہی آپ کو شفا دے تو آپ شفا پائیں گے!اگر خدا ہی آپ کو نجات دے تو آپ واقعی نجات پائیں گے۔ انسانی شفا کے طریقے بہت محدود نوعیت کے ہوتے ہیں۔ شفائیہ مسح کے وسیلہ سے آپ اُس کام کو اور بھی بڑھانے کا وسیلہ بنیں گے جو آپ کر رہے ہیں۔

    یہ حقیقت کہ خدا شفا دیتاہے، اِس بات کا یہ مطلب نہیں کہ خدا میڈیکل سائنس کو پسند نہیں کرتا۔خد ا ادویات اور شعبہ طب کے خلاف نہیں ہے۔ دراصل ذہانت اور عقل خدا نے انسان کو ادویات بنانے کے لئے عطا کی ہے، خدا ہی اِن ادویات اور شعبہ طب کی عقل اور دانش کے پیچھے ہے۔ بطور ڈاکٹر ، میں میڈیکل سائنس کی افادیت پر یقین رکھتا ہوں۔ میڈیکل سائنس اور ڈاکٹرز کے لئے خدا کا شکر ہو۔ اِس دُنیا میں شعبہ طب کے بغیر زندگی اجیرن ہو جائے ۔

    تاہم شعبہ طب سے بڑھ کر خدا ہمارے

    Enjoying the preview?
    Page 1 of 1