Discover millions of ebooks, audiobooks, and so much more with a free trial

Only $11.99/month after trial. Cancel anytime.

تخلیق کا سفر
تخلیق کا سفر
تخلیق کا سفر
Ebook105 pages32 minutes

تخلیق کا سفر

Rating: 5 out of 5 stars

5/5

()

Read preview

About this ebook

تخلیق کا سفر
از انجینئر ڈاکٹر نائلہ حنا

آفرینش کے مبتدی ساعتِ روز و شب پیمائی بھی ستاروں کا

 کھیل جانتے اور واقعات لیل و نہار کا حساب بھی چال 
نجوم سے گردانتے تھے۔
یہ حساب و پیمائش وه قبل از وقت انجام دیتے اور تقویم کی صورت میں

سوئے امروز چلنے کے لیے حقیقتِ حال سے واقف ہونا بے حد ضروری ہے
پھر ہم جو ماضیٔ والا شان پر نازاں و فرحاں ہیں، ٹیکنالوجی کی اہمیت کو کیوں نہیں سمجھتے۔ برمحل اگر محنت
جیسی عظیم شے بھی نہ ہو تو اکثر قعر مذلت میں دھکیل دیتی ہے۔ سو وقت کو جانو کہ یہ جدت یہ نیا وقت اور نئی
ٹیکنالوجی ہی ہمارا سب کچھ ہے۔ ناخدا ہوتے ہوئے بھی ہمیں چاہیے کہ ڈوبتے سفینوں کو بچانے کی خاطر ''آؤ اے
دوست چلو سوئے امروز''

 

LanguageUrdu
Release dateSep 20, 2022
ISBN9798215212417
تخلیق کا سفر

Read more from Naila Hina

Related to تخلیق کا سفر

Related ebooks

Reviews for تخلیق کا سفر

Rating: 5 out of 5 stars
5/5

1 rating1 review

What did you think?

Tap to rate

Review must be at least 10 words

  • Rating: 5 out of 5 stars
    5/5
    Best scientific articles of Engr Dr Naila Hina

    The marvelous scientific articles of the honorable poet and writer Engr Dr Naila Hina, which have been published in many magazines like Quest, Global Science, Nazm e Kainat etc, as she has written about these scientific inventions and on other topics since early childhood. A must read.

    Rated 5 Stars and reviewed by Asghar Ali Khan on September 24, 2022

Book preview

تخلیق کا سفر - Naila Hina

از نائلہ حنا

۱۔  سُوئے امروز  (گھڑی کی ٹیکنالوجی)

۲۔  روشنی کا سفر 

۳۔  تسخیر کائنات عین عبادت ہے ۔  (خلائی ٹیکنالوجی)

۴۔  طب اور ٹیکنالوجی    ) Bio-I.T.)

۵۔  فن تعمیر  (Civil Architecture and civil engineering )

۶۔  مصوری  (Graphics & Computer designing )

۷۔  محبت کی آنکھ سے ٹپکا ہوا آنسو

۸۔  فسانۂ  ہفت عجائب

۹۔  بحر ظلمات میں دوڑادئیے گھوڑے  )Marine Technology)

۱۰  میکانیکی انجینئری  ) Mechanical Engineering )

۱۱۔  ٹیکنالوجی کے معاشی و معاشرتی فوائد  (جاپان کی مثال)

۱۲۔  حرف آخر ۔ اک سخن اور 

تجربہ گاہی ادب o افسانہ

عقلمند لڑکا، اس کی زندگی اور تجربہ گاہ

از  حسن احمد

آ نظم

آزاد نظم

سُوئے امروز 

(گھڑی کی ٹیکنالوجی)

آفرینش کے مبتدی ساعتِ روز و شب پیمائی بھی ستاروں کا کھیل جانتے اور واقعات لیل و نہار کا حساب بھی چال نجوم سے گردانتے تھے۔

یہ حساب و پیمائش وہ قبل از وقت انجام دیتے اور تقویم کی صورت میں

گردشِ زمانہ کی گرد جھاڑ رکھتے۔ اساتذہ کے پیر و مرشد یعنی مرزا غالبؔ نے ایک ہی شعر میں اس ہزار سالہ علم کی حقیقت بیان کردی :

ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ

دیتے ہیں دھوکا یہ بازی گر کھلا

سوئے امروز چلنے کے لیے حقیقتِ حال سے واقف ہونا بے حد ضروری ہے۔ ہمارے دیوان خانے میں آویزاں پارئہ مصوری پر اہلِ فرنگ کی مادری اور ہماری قوم کی پدری زبان میں ایک کہاوت کندہ ہے:

’’روزِ گزشتہ کو یاد رکھو

آنے والے دنوں کے خواب دیکھو

مگر آج یعنی حال میں زندہ رہو‘‘

یادش بخیر ماضی اور امید نیک برائے مستقبل راہ حیات کے سنگ ہائے میل پہنچاننے میں ممد و معاون ضرور ثابت ہوتے ہیں، لیکن اکثر

ماضی پرست اور مستقبل بین حضرات یوں سرد آہ ہی لگاتے نظر آتے ہیں کہ:

’’منزل انہیں ملی جو شریکِ سفر نہ تھے‘‘

مگر کیا یہی قطعیت بھی ہے؟

ادھر ہمدرد ملت علامہ اقبال نواسنج ہیں کہ:

منزل کی جستجو میں کیوں پھر رہا ہے راہی

اتنا عظیم ہوجا منزل تجھے پکارے

ہر دو انتہاؤں کے درمیان ’’امروز‘‘ ہے۔

وسائل ابلاغ کی فراوانی کنوئیں کے مینڈکوں کو کوچہ و بازار میں کھینچ لاتی ہے اور معدودے چند نام گنواتی ہے۔

نام نہاد ترقی یافتہ قومیں، سوئے امروز اور سوئے منزل رواں دواں۔ حال میں مستقبل کو سمیٹ لینے کے لیے سرکرداں۔ تسخیر ساعت کی خاطر کشاکش کی کمندیں اچھالتے، راہ کے پتھروں کو صفحۂ ہستی سے مٹاتے، جانب ہر چہار بعد پرچم فتح لہراتے  گامزن، ۔۔۔ کیوں اور کیسے۔۔۔؟

جواب آں تمہید تصرفِ فہم سے بعید تو نہیں۔ وہ امروز میں زندہ ہیں۔ آج کو اپنی دھڑکنوں میں محسوس کرتے ہیں۔ ٹیکنالوجی کی اہمیت کو فراموش نہیں کر بیٹھے۔ تازہ جہانوں کی دریافت میں دمادم رواں۔۔۔ دمِ زندگی۔۔۔ آج

Enjoying the preview?
Page 1 of 1