Discover millions of ebooks, audiobooks, and so much more with a free trial

Only $11.99/month after trial. Cancel anytime.

خطرناک فرزن
خطرناک فرزن
خطرناک فرزن
Ebook266 pages2 hours

خطرناک فرزن

Rating: 0 out of 5 stars

()

Read preview

About this ebook

یہ کتاب ڈیگ ہیورڈ مل کی ایک اور قلمی کاوش ہے اور اُن سب کے لئے ایک تحفہ ثابت ہوگی جو اسے پڑھنے میں دلچسپی ظاہر کریں گے۔یہ کتاب والدوں اور فرزندوں کے درمیان تعلقات کی پچیدگیوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے آپ کے ذہن میں موجود سوالات کے جواب دے گی۔اس کتاب کے مطالعہ سےآپ کی زندگی سے لعنت اُٹھ جائے گی جبکہ برکت آٹھہرے گی۔والد خاص شخصیات ہوتے ہیں جو فرزندوں کی پرورش اور تربیت کرتے ہیں بزرگوں کے بغیر اگلی نسلوں تک خدمت کا سلسلہ جاری نہیں رہ سکتا۔ آپ کا باپ کے ساتھ تعلق کیسا ہے، خدا کی بلاہٹ کے پھلنے پھولنے اور ختم ہونے کا انحصار اسی پر ہوتا ہے۔ اس کتاب کا مطالعہ کریں اور والدوں کے نافرمانی کرنے، اُن کی عزت نہ کرنے گریز کرتے ہوئے لعنت سے بچیں۔

LanguageUrdu
Release dateAug 19, 2018
ISBN9781641356503
خطرناک فرزن
Author

Dag Heward-Mills

Bishop Dag Heward-Mills is a medical doctor by profession and the founder of the United Denominations Originating from the Lighthouse Group of Churches (UD-OLGC). The UD-OLGC comprises over three thousand churches pastored by seasoned ministers, groomed and trained in-house. Bishop Dag Heward-Mills oversees this charismatic group of denominations, which operates in over 90 different countries in Africa, Asia, Europe, the Caribbean, Australia, and North and South America. With a ministry spanning over thirty years, Dag Heward-Mills has authored several books with bestsellers including ‘The Art of Leadership’, ‘Loyalty and Disloyalty’, and ‘The Mega Church’. He is considered to be the largest publishing author in Africa, having had his books translated into over 52 languages with more than 40 million copies in print.

Related to خطرناک فرزن

Related ebooks

Reviews for خطرناک فرزن

Rating: 0 out of 5 stars
0 ratings

0 ratings0 reviews

What did you think?

Tap to rate

Review must be at least 10 words

    Book preview

    خطرناک فرزن - Dag Heward-Mills

    ملز

    پارچمنٹ ہاؤس نے 2011 میں ''باپ اور وفاداری ''کے عنون کے تحت شائع کیا۔

    اس ایڈیشن کو پارچمنٹ ہاؤس ن 2014 میں شائع کیا

    ڈیگ ہیورڈ ملز کے متعلق مزید معلومات اور رابطے کے لئے

    ہیلنگ جیزز کمپین

    Email: evangelist@daghewardmills.org

    Website: www.daghewardmills.org

    Facebook: Dag Heward- Mills.

    Twitter: @ EvangelistDag

    978-1-64135-650-3 آئی ایس بی این

    جملہ حقوق

    بین الاقوامی کاپی رائٹ کے تحت اشاعت کے تمام جملہ حقوق بحق مصنف محفوظ ہیں۔

    اس کتاب کا کوئی بھی حصہ ناشر سے تحریری اجازت کے بغیر کسی صورت میں شائع نہ کیا جائے۔ البتہ کسی خیال یا نظریہ کی حمایت یا تائید کے لئے اس میں سے کوئی بات بطور اقتباس پیش کی جا سکتی ہے۔

    فہرست مضامین

    ۔ایک باپ کی پہچان کیسے کریں 1

    زندگی کے مختلف ادوار میں مختلف طرح کے والدوں کو کیسے پہچانیں اور اُنہیں قبول کریں2

    دس قسم کے باپ3

    دس وجوہات۔ کیسے مسائل اور مشکلات والدوں سے بیٹوں میں منتقل ہوتی ہیں4

    مسائل کو وراثت میں لینے والے فرزند5

    حقیقی فرزند کے سات نشانات 6

    چار قسم کے فرزند7

    خطرناک فرزند8

    کوتاہ نظر فرزند۔9

    والدوں کی عزت کرنے کے تین اجر ۔ 10

    ایک باپ کی مافوق الفطرت سات قوتیں۔ 11

    ۔کس طرح باپ بہتوں کے اُٹھنے اور گرنے کا سبب بنتے ہیں12

    ایک باپ کے چار نشانات۔13

    ۔بیس وجوہات ، کیوں ایک فرزند کو الوس بننا چاہئے14

    ۔کیوں بعض فرزندوں کو باپ کی عزت کرنا مشکل لگتاہے15

    باب1

    ایک باپ کو کیسےپہچانیں

    کیوں کہ اگر مسیح میں تمہارے اُستاد دس ہزار بھی ہوتے تو بھی تمہارے باپ بہت سے نہیں۔ اِس لئے کہ میں ہی انجیل کے وسیلے سے تمہاراباپ بنا۔ ’’1کرنتھیوں4:15

    باپ ایک غیرمعمولی نعمت اور بخشش ہے۔ہر مرد ِخدا باپ نہیں ہوتا۔کلام کی تعلیم دینے والا ہر شخص باپ نہیں ہوتا۔ تعلیم دینے او ر کلام کی منادی کرنے والے سبھی لوگوں کے پاس باپ ہونے کا درجہ نہیں تھا۔ ہر ایک نبی باپ نہیں ہوتا اور مقدس پولس رسول یہی بات کرنتھس کی کلیسیا پر واضح کرتا ہے۔

    باپ ایک غیر معمولی نعمت ہے

    بہت سے لوگ آپ کی زندگی کے لئے مختلف طرح سے باعث ِبرکت ہوتے ہیں،ہدایت و راہنمائی کرنے والے اور اساتذہ اکرام کثرت سے ہوتے ہیں۔لیکن یہ والدوں سے مختلف ہوتے ہیں۔ایک والد کی مداخلت قابل ِفہم ہوتی ہے ۔ایک باپ اچھی تعلیم کی بہ نسبت آپ کو ایک ایسا پیکج دیتا ہے جوزیادہ دیر تک چلتا ہے۔ایک اُستاد کی فکر اور دلچسپی اچھا سبق دینے تک محدود ہوتی ہے۔ ایک نبی رویا، خواب اور علمیت کے کلام کے وسیلہ سے خدا کی قوت اور قدرت کو ظاہر کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔لیکن ایک باپ تو مکمل طور پر آپ کی بہتری ، بھلائی اور اچھے مستقبل کے لئے فکر مند ہوتا اور دلچسپی رکھتا ہے۔چونکہ والد کئی طرح سے آپ کی زندگی میں شاملِ حال ہوتاہے ، اِس لئے بہت سے لوگ والد نہیں ہوتے،تیار کردہ نوٹس کو پڑھ کر سنا دینے کی بہ نسبت والد مکمل طور تحفظ اورنگہداشت کے لئے فکر مند ہوتاہے۔

    چونکہ والد ہونے کا مطلب ہے کہ آپ پورے طور پر بچوں میں دلچسپی لیں اور اُن کے تحفظ ، نگہداشت اور بہتر مستقبل کے لئے کوشاں رہیں۔لوگ مشکل اور ناشکرے ہو سکتے ہیں۔ صرف والد ہی ایک عرصہ تک بچوں کو ہر طرح سے برداشت کر سکتے ہیں۔

    بہت سے پاسبان ہیں، کئی لوگ مبشر اور نبی بھی ہیں۔لیکن کوئی ہے جو ایک ایسا نبی تلاش کر سکے جو باپ جیسا دل رکھتا ہو؟اِسی لئے تو مقدس پولس رسول نے کہا تھا۔ ‘‘کیوں کہ اگر مسیح میں تمہارے اُستاد دس ہزار بھی ہوتے تو بھی تمہارے باپ بہت سے نہیں’’

    کسی بھی باپ کی بنیادی خاصیت اُس کی عمر نہیں ہوتی، بلکہ اُس کی اصل خاصیت اور کردار اپنے جیسا فرزند پیدا کرنا ہوتاہے۔کئی طرح کی رائے کے برعکس ، بہت سے ایسے نوجوان ہوتے ہیں جن کے اندر باپ جیسا دل ہوتا ہے۔

    فطری دُنیا میں لوگ جواں عمر ی میں ہی باپ بن جاتے ہیں۔باپ ہونے کا ٖثبوت بچپن میں ہوتا ہے۔ جو کہ باپ کی طرف سے ہی پیدا ہوتاہے۔بچے کی پرورش کے لئے محبت ، عہد بندی اور صبر و تحمل درکار ہوتا ہے۔آخر میں بچے ، آپ کے والد ہونے کی تصدیق کرتے ہیں۔

    اگر آپ ایلیاہ اور الیشع کی خدمت کا موازنہ کریں، تو آپ کو باپ جیسے نبی اور ایک ایسے نبی میں فرق دیکھنے کو ملے گا جس میں باپ جیسا دل نہیں تھا۔ جب آ پ ا ُن کی خدمت کا حال احوال پڑھتے ہیں تو یہ سب کچھ واضع ہو جاتاہے۔

    ایلیاہ اور الیشع دونوں ہی زبردست نبی تھے۔لیکن ایلیاہ کے پاس ایک اضافی خوبی اور نعمت تھی اور وہ تھی باپ جیسی شفقت اور محبت ۔اِسی لئے تو اُس کا ایک جانشیں بھی ہوا۔ جبکہ الیشع کا کوئی جانشیں نہیں تھا۔اُس نے جیحازی پر لعنت کر دی جسے اُس کا جانشین ہونا تھا۔ جب روپے پیسے کے لالچ میں آکر اُس نے غلطی کی تھی تو الیشع نے اُس پر لعنت کر دی تھی۔ایک باپ تو اپنے اکلوتے فرزند پر لعنت نہیں کرتا۔

    باپ جیسی روح تو خدمت میں اپنے جیسے لوگ پیدا کرنا ہوتی ہے۔ اِس کو سادہ اور قابل فہم طور پر آسمانی باپ کی محبت کے عملی نمونے سے بھی ثابت کیا جا سکتا ہے۔ایسے لوگوں کی پرورش اور تربیت کے لئے بہت زیادہ محبت درکار ہوتی ہے جنہیں اِس بات کی سمجھ بوجھ نہیں ہوتی کہ اُن کے لئے کیا کچھ کیا جا رہا ہے۔

    ایسے لوگوں کی روحانی تربیت اور پرورش کے لئے محبت درکار ہوتی ہے جو بہت سالوں تک آپ کو سمجھ ہی نہیں پائیں گے۔واقعی خدا بہت سے اساتذہ کو بھیجتا ہے۔وہ ایسے اسباق اور نکات پیش کرتے ہیں جو تعلیم سے متعلق ہوتے ہیں۔لیکن ایک باپ تو بہت دُور تک سوچتاہے۔ آپ کی تعلیم کے علاہ ، وہ محبت اور صبر و تحمل کے ساتھ بھی آپ کی پرورش کرتاہے۔ جو کہ آپ کو خدا کی کامل مرضی میں پروان چڑھانے کے لئے ضروری ہوتا ہے۔

    ایک خادم کمال پرست ہونے کی وجہ سے وہ ہروقت کاملیت کی جستجو میں رہتا ہے۔ کاملیت پسند اور مثالیت پسندبالعموم اچھے والد نہیں ہوتے۔وہ اکثر اِس بات کو نہیں سراہتے کہ کسی شخص میں خدا کا فضل آہستہ آہستہ کام کر رہا ہے۔وہ ہر وقت کاملیت پر ہی زور دیتے ہیں جو کہ انسان کے بس کی بات نہیں ہے۔

    آپ ایک مردِ خدا کو باپ کے طور پر قبول کر سکتے ہیں۔آپ اُسے ایک پاسبان کے طور پر بھی قبول کر سکتے ہیں۔آپ ایک مرد خدا کو نبی اور مبشر کے طور پر بھی قبول کر سکتے ہیں۔یہ بھی ممکن ہے کہ اُسے ایک باپ کے طور پر قبول کیا جائے۔

    میری دُعا ہے کہ آپ کو اِس زندگی میں ایک باپ مل جائے۔خدا کرے کہ آپ کو بھی ایک باپ بننے اور باپ جیسی شفقت اور محبت کرنے کا فضل اور توفیق ملے! آمین ثُم آمین!

    باب2

    زندگی کے مختلف ادوار میں مختلف طرح کے والدوں کو کیسے پہچانیں اور قبول کریں

    کیوں کہ اگر مسیح میں تمہارے ُاستاد دس ہزار بھی ہوتے تو بھی تمہارے باپ بہت سے نہیں اِس لئے کہ میں ہی انجیل کے وسیلے سے تمہاراباپ بنا۔ 1کرنتھیوں4:15

    خدا آپ کی زندگی کی تربیت اور پرورش کے لئے بہت سے لوگوں کو بھیجے گا۔ سب سے پہلے آپ کا زمینی باپ ، بہت ضروری ہے کہ آپ اُسے مناسب اور واجب طو رپر اپنی زندگی میں قبول کریں۔ایسا بالکل نہیں ہونا چاہیے کہ آپ اپنے والد کو پرانے زمانے کی ذہنیت اور سوچ رکھنے والی شخصیت کے طور پر دیکھیں جسے دَور ِجدید کی زندگی کی بالکل بھی سمجھ بوجھ نہیں ہے۔آپ اپنے جسمانی باپ کے تعلق سے ایسی سوچ اور خیال رکھیں گے تو آپ کسی طور پر بھی اُس سے حکمت اور دانائی حاصل نہ کر پائیں گے۔

    آپ کا جسمانی باپ آپ کی پرورش اور تربیت میں کئی طرح سے محدود ہوگا۔کیا معلوم کہ حالات و واقعات میں اچانک سے تبدیلی واقع ہو اور آپ کی تعلیم و تربیت کے لئے دوسرا شخص منظر عام پر آجائے گا۔اُس کی خدمت کے وسیلہ سے آ پ پدرانہ شفقت ، باپ جیسی محبت اور تربیت پائیں گے تاکہ آپ زندگی کے اگلے مرحلہ میں داخل ہو سکیں۔

    پھر ایک اور شخص آئے گا جو باپ جیسا کردار ادا کرے گا۔ اِسی طرح سے یہ سلسلہ چلتا رہتاہے۔باپ ہونے کایہ علم ایک شخص سے دوسرے شخص تک منتقل ہو تا رہتاہے۔

    کئی ایک ایسے موضوعات اور معاملات ہوتے ہیں جن پرآپ کاجسمانی باپ بالکل بھی بات نہیں کرتا۔ہو سکتاہے کہ اُسے ہر ایک موضوع پر بات کرنی چاہیے لیکن وہ ایسا نہیں کرتا۔ہم میں سے بہتوں کے والدین اپنا شریِک حیات منتخب کرنے کے لئے قدم بہ قدم راہنمائی نہیں کرتے۔بہت سے والدین ازدواج میں مختلف پہلوؤں پر بس تبصرہ ہی کرتے ہیں۔ازدواج کے موضوع پر یہی اُن کی صلاح کاری ہوتی ہے۔ایسے پاسبانوں کے لئے خدا کاشکر ہو جو اِس ذمہ داری کو لے کر ازدواجی زندگی سے متعلق بچوں کی راہنمائی کرتے ہیں۔جسمانی باپ کے بعد ایک پاسبان کو ہی باپ ہونے کا درجہ ملتا ہے۔

    ایک دن میر ی بیٹی نے مجھ سے ایک سوال پوچھا۔‘‘ خواتین کس طرح حاملہ ہوجاتی ہیں؟’’

    میں تو یہ سوال سن کر ہکا بکا رہ گیا۔ تاہم میں نے جواب دیا۔ ‘‘ خدا ہی کسی کو اولاد جیسی برکت کے لئے حاملہ ہونے کی توفیق دیتاہے۔’’

    اُس نے اصرار کرتے ہوئے کہا، ‘‘ مجھے پتہ ہے، لیکن یہ سب کچھ کیسے ہوتا ہے؟’’

    میں نے اِدھر اُدھر کی باتیں کرتے ہوئے اَس موضوع کو تبدیل کرنے کی کوشش کی۔

    بعدا زاں میری اہلیہ نے مجھے کہا کہ ‘‘ آپ کو بچوں کے ساتھ جنسی موضوعات پر بھی بات کرنی چاہئے۔’’

    میں نے کہا، ‘‘ میں کیوں اِس موضوع پر بات کروں؟ آپ ہی اِس موضوع پر بات کرو۔’’

    ہمارے درمیان ایک بحث چھڑ گئی اور وہ کہنے لگی، ‘‘ آپ گھر کے سربراہ ہو ، اِس لئے آپ ہی بچوں سے اَس تعلق سے بات چیت کرو۔’’

    لیکن میں نے جواب دیا۔ ‘‘ آ پ ایک ماں ہو اور ہر وقت بچوں سے بات چیت کر تی رہتی ہو۔پس کیوں اِس موضوع پر بھی بات نہیں کرتی؟’’

    اُس نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا، ‘‘یہ آپ کا فرض ہے ، پس آپ اپنا کردار اور ذمہ داری پوری کریں’’

    لیکن میں اِس بات سے متفق نہ ہوا۔ گھرانے کا سربراہ ہوتے ہوئے میں نے یہ اختیار اُسے دیا تاکہ وہ ایسے تمام موضوعات پر بچوں سے بات چیت کرے۔

    دیکھیں کہ ہم اِس مقام پر پہنچ چکے تھے جہاں پر بطور والدین ہماری صلاحتیں لڑکھڑا گئی تھیں۔ہم تو یہی چاہتے تھے کہ جس طرح ہم نے دوسرے والدین کے بچوں کی تربیت کی ہے خدا ہمارے بچوں کی تربیت کے لئے بھی دوسرے خادمین کو ہمارے گھر کی راہ دکھائے۔ہم دُعا گو تھے کہ ہمارے علاوہ کوئی اور شخص ہماری جگہ پر باپ کا کردار ادا کرے۔اور ہمارے بچوں کے تحفظ ، تربیت اور بہتر مستقبل کے لئے اُن کی راہنمائی کرے۔

    سینکڑوں، اساتذدہ اور راہنمائی کرنے والوں کے درمیان اِس بات کو پہچاننا بہت اہم ہے کہ کون لوگ واقعی باپ جیسا دل اور روّیہ رکھتے ہیں۔

    ایک حقیقی باپ ہی آپ کی زندگی کے لئے ایک وسیع سوچ اور خیال رکھتا ہے۔ باپ ہی ایک ایسی ہستی ہے جو آپ کو اپنےسے زیادہ کامیاب، خوشحال اور بابرکت دیکھنا چاہتی ہے۔آپ کے لئے اُن کے دل میں پائی جانے فکر، دلچسپی اور سوچ کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔اُن کی خدمات اور کاوشوں کے آپ کی زندگی پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔کسی باپ کو پہچاننے کے لئے ایک بنیادی طریقہ آسمانی باپ کی شفقت ، محبت اور ہدایت اور راہنمائی کوجاننابھی ہے جو اُس کی طرف سے آپ کی زندگی میں منتقل ہوتی ہے۔

    بہت سے لوگ اِس بات کو غلط سمجھتے ہیں کہ اگر چہ آپ کے اساتذہ دس ہزار بھی ہوں۔ تمہارا باپ ایک ہی ہے۔بائبل مقدس بیان کرتی ہے کہ آپ کے بہت سے باپ نہیں ہیں۔بالفاظ دیگر یہ کچھ اِس طرح سے ہے کہ آپ کے باپ بہت سے نہیں بلکہ تھوڑے سے ہیں۔خداوند یسوع نے فرمایا،

    ‘‘اور زمین پر کسی کو اپنا باپ نہ کہو۔ کیوں کہ تمہارا باپ ایک ہی ہے جو آسمانی ہے۔ ’’ متی23:9

    یہ بات اِس لئے کہی گئی کیونکہ کوئی انسانی باپ ویسا باپ نہیں بن سکتا جیسا کہ ہونا چاہئے۔ہر ایک انسان ایک حقیقی والد ہونے کی صلاحتیوں اور معیار پر پورا نہیں اُترتا۔اور صرف اور صرف آسمانی باپ کو ہی ایک حقیقی باپ کے طور پر بیان کیا جا سکتاہے۔

    کیا آپ نے کبھی غور نہیں کیا کہ کس طرح دنیوی باپ اپنے بچوں سے مقابلہ بازی کرتے اور اُن سے لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں؟حتی ٰکہ دنیوی اور جسمانی باپ اپنے بچوں پربہت زیادہ ظلم و ستم کر سکتے اور کئی طرح سے اُن کے لئے دُکھ اور تکلیف کا باعث ہو سکتے ہیں۔

    بہت سے بچوں کو اپنے والدوں سے نفر ت ہوتی ہے۔بہت سے لوگوں کی زندگیاں اپنے والدوں کی وجہ سے تباہ حالی کا شکار ہو چکی ہوتی ہیں۔یہ سب کچھ اِس لئے بیان کیا جا رہا ہے کہ تاکہ آپ کو معلوم ہوکہ جسمانی والد کامل طور سے بچوں کی پرورش، تربیت اور اُن سے اظہار محبت نہیں کر سکتے۔

    اِسی لئے تو ایک بڑی ضرورت ہے کہ مختلف بزرگ ہماری تربیت اور ترقی میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

    اِس کے مطابق خدا مختلف جگہوں سے ایک کے بعد دوسرے شخص کو آپ کی زندگی اورخدمت میں تربیت اور کانٹ چھانٹ کے لئے بھیجتاہے۔

    اِس لئے بہت ضروری ہے کہ آپ اپنی زندگی میں آنے والے مختلف لوگوں کو پہچانیں۔ اِسی بات کو خداوند یسوع متی کی انجیل کے اکیسویں باب میں بیان کرتے ہیں۔خدا کی طرف سے بھیج جانے والے مختلف والدوں کوہم نے کس طرح قبول کیا ، اُسی کے مطابق ہماری عدالت ہوگی۔

    ایک اور تمثیل سنو۔ ایک گھر کا مالک تھا جس نے تاکستان لگایا اور اُس کے چارو ں طرف احاطہ گھیرااور اُس میں حوض کھودا اور برج بنایا اور اُسے باغبانوں کو ٹھیکے پر دے کر پردیس چلا گیا۔ اور جب پھل کا موسم قریب آیا تو اُس نے اپنے نوکروں کو باغبانوں کے پاس اپنا پھل لینے کو

    Enjoying the preview?
    Page 1 of 1