Discover millions of ebooks, audiobooks, and so much more with a free trial

Only $11.99/month after trial. Cancel anytime.

التنعیم فی علوم الحدیث
التنعیم فی علوم الحدیث
التنعیم فی علوم الحدیث
Ebook718 pages6 hours

التنعیم فی علوم الحدیث

Rating: 0 out of 5 stars

()

Read preview

About this ebook

قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپصلى الله عليه وسلمپر نازل کی گئی آخری کتاب ہے اور یہ کتاب ہدایت وانقلاب ہے،اس کی باتوں کی وضاحت آپصلى الله عليه وسلم کے ذمہ لگائی گئیں، اس سے معلوم ہوا کہ قرآن کریم کو سمجھنے کے لئے آپصلى الله عليه وسلم کی تعلیمات کی طرف رجوع کرنا بے حد ضروری ہے، آپ صلى الله عليه وسلم کی تعلیمات کو سمجھے بغیر قرآن کریم کے فہم کا حصول بھی محال ہے، آپ صلى الله عليه وسلم کی تعلیمات کو کماحقہ سمجھنے کے لئے آپصلى الله عليه وسلم کی تعلیمات جو آپصلى الله عليه وسلم کی سنت اور حدیث کی صورت میں ہمارے پاس موجود ہیں ،ان کا فہم بھی لازمی جزو ہے ، آپ صلى الله عليه وسلم کے اقوال اور افعال کو علی وجہ الکمال سمجھنے کے لئے ان کے متعلقات کا فہم لازم و ملزوم ہے ، یہ کتاب حدیث مبارکہ سے متعلقہ تمام أمور کے فہم میں موثر ثابت ہو گی( انشاء اللہ) ، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس علمی کاوش کو وسیلہ ظفر بنائے ۔
میں اللہ تعالیٰ کی عظمت اور شان والی ذاتِ پاک کی تعریف بجا لاتا ہوں، جس نے ہمیں اس عظیم کام کی طرف قدم اٹھانے کی سعادت نصیب کی اور اس کام کی تکمیل میں پیش آنے والی مشکلات کو سہل کیا اور قدم قدم پر آسانیوں والا معاملہ فرمایا۔

LanguageUrdu
PublisherMajid Rashid
Release dateMar 10, 2022
ISBN9781005106720
التنعیم فی علوم الحدیث

Related to التنعیم فی علوم الحدیث

Related ebooks

Related categories

Reviews for التنعیم فی علوم الحدیث

Rating: 0 out of 5 stars
0 ratings

0 ratings0 reviews

What did you think?

Tap to rate

Review must be at least 10 words

    Book preview

    التنعیم فی علوم الحدیث - Majid Rashid

    کلماتِ تشکر

    الحمد للہ نحمدہ و نستعینہ و نستغفرہ ونؤمن بہ و نتوکل علیہ و نعوذ باللہ من شرور انفسنا و من سیات اعمالنا من یھدہ اللہ فلا مضل لہ و من یضللہ فلا ھادی لہ و نشھدان لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ و نشھد ان محمدا عبدہ و رسولہ اما بعد ﴿ تِلْكَ حُدُودُ اللَّهِ وَمَنْ يُطِعِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ يُدْخِلْهُ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ (13) وَمَنْ يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَتَعَدَّ حُدُودَهُ يُدْخِلْهُ نَارًا خَالِدًا فِيهَا وَلَهُ عَذَابٌ مُهِينٌ (14) ﴾․ سورۃ النساء 4: 13ـ 14۔

    یہ اللہ تعالیٰ کی حدود ہیں اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرئے گا تو اللہ تعالیٰ اس کو باغات میں داخل کرئے گا جن کے نیچے سے نہری چلتی ہوں گی ، ان میں ہمشہ رہے گا اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے ، اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی نافرمانی کرئے گا اس کو اللہ تعالیٰ جہنم کی آگ میں داخل کرئے گا ، وہ اس میں ہمیشہ رہے اور اس کے لئے ذلت آمیز عذاب ہے ۔

    قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپﷺپر نازل کی گئی آخری کتاب ہے اور یہ کتاب ہدایت وانقلاب ہے،اس کی باتوں کی وضاحت آپﷺ کے ذمہ لگائی گئیں، اس سے معلوم ہوا کہ قرآن کریم کو سمجھنے کے لئے آپﷺ کی تعلیمات کی طرف رجوع کرنا بے حد ضروری ہے، آپ ﷺ کی تعلیمات کو سمجھے بغیر قرآن کریم کے فہم کا حصول بھی محال ہے، آپ ﷺ کی تعلیمات کو کماحقہ سمجھنے کے لئے آپﷺ کی تعلیمات جو آپﷺ کی سنت اور حدیث کی صورت میں ہمارے پاس موجود ہیں ،ان کا فہم بھی  لازمی جزو ہے ، آپ ﷺ کے اقوال اور افعال کو علی وجہ الکمال سمجھنے کے لئے ان کے متعلقات کا فہم لازم و ملزوم ہے ، یہ کتاب حدیث مبارکہ سے متعلقہ تمام أمور کے فہم میں موثر ثابت ہو گی( انشاء اللہ) ، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس علمی کاوش کو وسیلہ ظفر بنائے ۔

    میں اللہ تعالیٰ کی عظمت اور شان والی ذاتِ پاک کی تعریف بجا لاتا ہوں، جس نے ہمیں اس عظیم کام کی طرف قدم اٹھانے کی سعادت نصیب کی اور اس کام کی تکمیل میں پیش آنے والی مشکلات کو سہل کیا اور قدم قدم پر  آسانیوں والا معاملہ فرمایا۔

    میں اپنی اس کتاب کی تیاری میں اپنے نورانی قاعدے سے لے کر پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حصول تک ان تمام اساتذہ کرام کا شکر گزار ہیں جنہوں نے اس مقام تک پہنچنے میں کسی بھی طرح میری معاونت فرمائی، بالخصوص بھائی وحید شہزاد  صاحب کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں جو میرے اس کام میں میرے شانہ بشانہ کھڑے رہے ان کی رہنمائی اور معاونت کے بغیر یہ کام پایہ تکمیل  کو نہ پہنچتا، بھائی انور فاروق صاحب کا بھی  سپاس گزار ہوں جن کے مفید مشوروں اور رہنمائی نے اس کام کی تکمیل میں معاونت کی ۔

    اس سلسلے میں اپنے والد ین مرحومین  کے لئے خاص طور پر دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کی آخرت کی منازل کو آسان بنائے اور پیارے نبی کریم ﷺ کی شفاعت نصیب کرے، جنت الفردوس کو ان کا مسکن بنائے (آمین) ۔آج اگر وہ ہوتے توان کی خوشی دیدنی ہوتی،یقیناً آج اس کامیابی کا سہرا ان کی بےلوث محبت اور قیمتی دعاؤں کا ثمر ہے۔ بھائی وحید شہزاد کے والدین کے لئے بھی دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کے سایہ تادیر قائم دائم رکھے ۔

    اپنے تمام  بھائیوں  بالخصوص  شاہد رشید،ساجد رشید، بابر رشید کے لئے بھی دعا گو ہوں جنہوں نے ہمیشہ میرا حوصلہ بڑھایا اور میرے لئے دعائیں کرتے رہے ، بھائی عابد رشید کے لئے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں شفائے کاملہ نصیب کرے جو 32سال سے فالج کے عارضہ میں مبتلا ہیں ، بھائی ساجد رشید کی اہلیہ کو بھی شفائے کاملہ نصیب کرے۔میں اپنی اہلِ خانہ،اپنے بچوں محمد طلحہ ماجد، محمد احمد ماجد، محمد زین ماجد،محمدحسن ماجداور جنت ماجد کے لئے بھی دعا گو ہوں  کہ اس علمی سفر میں ہر لحاظ سے سہولت کا سامان میسر کیا ۔سسر صاحب مشتاق احمد کی صحت اور ساس صاحبہ مرحومہ کی بخشش کے لئے دعا گو ہوں۔ بھائی وحید شہزاد صاحب کے اہل خآنہ ، بچوں کے لئے دعا گو  کہ اللہ تعالیٰ ان کو ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور کامیابیوں سے ہمکنار فرمائے۔

    آخر میں اپنے تمام  قارئین سے گزارش کروں گا  کہ  اس کتاب کو پڑھتے وقت مجھے اپنے جیسا انسان ہی سمجھیے گا۔ میری غلطیوں سے درگزر کر کے ان کی اصلاح کا ذریعہ بنیے گااور مجھے میری غلطیوں سے آپﷺ کے اس فرمان ( المؤمن  مرآۃ المومن)  کی روشنی میں باخبر کیجیئے گا، تاکہ میں اپنی اصلاح کر سکوں۔

    شکریہ

    ڈاکٹر ماجد رشید

    ڈیپارٹمنٹ آف ہیومینیٹیز اینڈ سوشل سائنسز

    خواجہ فرید یونیورسٹی آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی، رحیم یار خان ، پاکستان

    فون نمبر:0334۔6988639

    ای میل ایڈریس: majid.rashid444@gmail.com

    فہرست کتب

    کلماتِ تشکر

    فہرست کتب

    سبق نمبر 1

    حدیث کا تعارف  و اقسام  اور جمع و تدوین ِ حدیث

    حدیث کی لغوی تعریف:

    حدیث کی اصطلاحی تعریف:

    حدیث کی اقسام:

    حدیث قولی:

    حدیث فعلی:

    حدیث تقریری:

    نسبت کے اعتبار سے حدیث کی اقسام:

    حدیث قدسی:

    حدیث مرفوع:

    حدیث موقوف:

    حدیث مقطوع:

    راویوں کی تعداد کے اعتبار سے حدیث کی اقسام:

    حدیث متواتر:

    خبر واحد:

    حدیث مشہور:

    حدیث مستفیض:

    حدیث عزیز:

    حدیث غریب:

    قبول ورَدّ کے اعتبار سے حدیث کی اقسام:

    حدیث مقبول:

    حدیث مردود:

    مقبول حدیث کی اقسام و درجات (‏‏‏‏شرائط قبولیت کے اعتبار سے):

    صحیح لذاتہ:

    صحیح لغیرہ:

    حسن لذاتہ:

    حسن لغیرہ:

    ضعیف :

    صحیح حدیث کی اقسام و درجات (‏‏‏‏کتب حدیث میں پائے جانے کے اعتبار سے):

    صحیح علی شرط مسلم:

    مردود حدیث کی اقسام انقطاع سند کی وجہ سے:

    معلق:

    مرسل:

    معضل:

    منقطع:

    مدلس:

    مرسل خفی:

    معلول یا معلل:

    مردود حدیث کی اقسام راوی کے عادل نہ ہونے کی وجہ سے:

    روایۃ المبتدع:

    روایۃ الفاسق:

    متروک:

    موضوع:

    مردود حدیث کی اقسام راوی کے ضابط نہ ہونے کی وجہ سے:

    مصحف:

    مقلوب:

    مدرج:

    المزید فی متصل الاسانید:

    شاذ:

    منکر:

    روایۃ سی الحفظ:

    روایۃ کثیر الغفلۃ:

    روایۃ فاحش الغلط:

    رویۃ المختلط:

    مضطرب:

    مردود حدیث کی اقسام راوی کے مجہول ہونے کی وجہ سے:

    روایۃ مجہول العین:

    روایۃ مجہول الحال:

    مبہم:

    حدیث سے متعلقہ چند مزید اصطلاحات:

    اسناد:

    سند:

    سندِحدیث کی اہمیت:

    متن:

    مُسنَد (نون پر زبر کے ساتھ):

    مُسنِد (نون پر زیر کے ساتھ):

    مُحدِّث:

    حافظ:

    حاکم:

    راوی:

    شیخ:

    ضبط:

    تابعین اور تبع تابعین:

    شرح:

    عربوں کے نام:

    سن وفات:

    حدیث کے کتاب کے مصنف کی شرائط (Criteria):

    تخریج:

    عدل:

    ضبط:

    اتصال السند:

    سنت کا مفہوم:۔

    سنت اور حدیث میں فرق:

    حدیث کی حیثیت قرآن کریم میں:

    احادیث میں حدیثِ رسولﷺ کی حیثیت:

    جمع و تدوینِ حدیث

    حفاظتِ حدیث کے طریقے:

    حفظِ روایت:

    طریقۂ تعامل:

    طریقۂ کتابت:

    عصرِ بنو امیہ:

    خلیفہ عمر بن عبد العزیز کی تدوینی کوشش:

    صحاح ستہ:

    صحاح ستہ کا مختصر تعارف:

    صحیح بخاری:

    صحیح مسلم:

    سنن  ابی داؤد:

    جامع ترمذی:

    سننِ نسائی:

    سنن ابنِ ماجہ:

    سبق نمبر 2

    کتب حدیث کا  تعارف اور مشہور محدثین

    کتب حدیث کا تعارف

    الجوامع: ۔

    المسانید: ۔

    السنن: ۔

    المعاجم: ۔‎

    العلل:

    الاجزاء: ۔

    الاطراف: ۔

    المستدرک: ۔

    المستخرج: ۔

    افرادو غرائب : –

    جمع:۔

    زوائد : ۔

    اطراف : ۔

    مفہرس:۔

    مصنف: –

    اربعین :۔

    غریب الحدیث : ۔

    موضوعات:

    مشہورہ : ۔

    تعلیقہ : ۔

    ترغیب و ترہیب : ۔

    مشیخہ : ۔

    اذکار:۔

    ناسخ و منسوخ : ۔

    اوائل : ۔

    شرح الآثار:۔

    تفسیر ماثور : ۔

    صحیح :۔

    رسالہ : ۔

    امالی :۔

    تخریج : ۔

    اصحاب سنن: ۔

    صحیحین: ۔

    شمائل نبوی: ۔

    مشہور محدثین کا تعارف

    ابوحنیفہ نعمان بن ثابت (80-150H/699-767CE)

    مالک بن انس (93-179H/712-795CE)

    عبداللہ بن مبارک (118-181H/736-797CE)

    سفیان بن عینیہ (107-198H/725-814CE)

    محمد بن ادریس شافعی (150-204H/767-820CE)

    یحیی بن معین (159-233H/775-848CE)

    احمد بن حنبل (164-241H/780-855CE)

    محمد بن اسماعیل بخاری  (194-256H/810-870CE)

    مسلم بن حجاج (204-261H/820-875H)

    ابو عیسی ترمذی (209-279H/824-892CE)

    ابن ابی حاتم رازی (240-327H/854-938CE)

    احمد بن حسین البیہقی (384-458H/994-1066CE)

    خطیب بغدادی (392-463H/1002-1071CE)

    ابن عبدالبر (368-464H/978-1071CE)

    عبد الغنی المقدسی (541-600H/1146-1203CE)

    ابن الاثیر (555-630H/1160-1230CE)

    جلال الدین سیوطی (849-911H/1445-1505CE)

    سبق نمبر 3

    علوم الحدیث کا تعارف اور علوم الحدیث سے متعلقہ کتب

    تعریف علوم حديث:

    تاریخ تدوین علوم حدیث:

    1۔غیر مدون صورت میں

    2۔ مدون صورت میں

    اقسام علوم حدیث

    1۔ علم مختلف الحدیث: ۔

    2۔علم ناسخ ومنسوخ: ۔

    3۔علم عللِ حدیث: ۔

    4۔علم غریب الحدیث: ۔

    5۔ علم الرجال: ۔

    6۔ علم جرح و تعدیل: ۔

    7۔ علم تخریج حدیث: ۔

    8۔علم فقہ الحدیث: ۔

    علوم الحدیث

    علوم الحدیث کی اہمیت

    علومِ حدیث میں اختصاص کی ضرورت:

    علوم حدیث کی اہم اور مشہور کتب

    المحدث الفاصل بین الراوی و الواعی: ۔

    معرفۃ علوم الحدیث: ۔

    المستخرج علی معرفۃ العلوم الحدیث: ۔

    الکفایۃ فی علم الروایۃ: ۔

    الجامع الاخلاق الراوی و آداب السامع: ۔

    الالماع الی معرفۃ اصول الروایۃ و تقیید السماع: ۔

    ما لا یسع المحدث جھلہ: ۔

    علوم الحدیث: ۔

    التقریب و التیسیر لمعرفۃ السنن البشیر و النذیر: ۔

    تدریب الراوی فی شرح التقریب النواوی: ۔

    نظم الدرر فی علم الاثر: ۔

    فتح المغیث فی شرح الفیۃ الحدیث: ۔

    نخبۃ الفکر فی مصطلح اھل الاثر: ۔

    المنظومۃ البیقونیۃ: ۔

    قواعد التحدیث: ۔

    سبق نمبر4

    اخذ و تحمل روایت کے طریقے اور درایت حدیث

    اخذ و تحمل روایت کے طریقے:

    کیا حدیث کو حاصل کرنے کے لئے مسلمان اور بالغ ہونا ضروری ہے؟

    حدیث کو حاصل کرنے کا عمل کتنی عمر میں شروع کرنا بہتر ہے؟

    کیا کم عمری میں حدیث کو حاصل کرنے کے عمل کے صحیح ہونے کی کوئی کم از کم حد مقرر ہے؟

    حدیث کو حاصل کرنے کے طریقے

    حدیث کو حاصل کرنے کے طریقے آٹھ ہیں:

    1۔شیخ کے الفاظ میں سننا (سماع حدیث):

    2۔شیخ کے سامنے حدیث پڑھ کر سنانا:

    3۔اجازت:

    4۔مناولۃ (دے دینا):

    5۔کتابت:

    6۔اعلام:

    7۔وصیت:

    8۔وجادہ:

    درایت حدیث

    درایت حدیث کا تعارف:

    شاذ حدیث:

    علم و عقل کے مسلمات کے خلاف حدیث:

    حدیث کا سیاق و سباق اور موقع محل:

    حدیث کو تمام متعلقہ آیات و احادیث کے ساتھ ملا کر سمجھنے کی اہمیت:

    موضوع حدیث کی پہچان:

    حدیث میں نامعقول سی بات بیان کی گئی ہو:

    حدیث میں حسی مشاہدے کے خلاف بات کہی گئی ہو:

    حدیث میں بیہودہ سی بات بیان کی گئی ہو:

    حدیث میں ظلم یا برائی کی تلقین کی گئی ہو:

    حدیث میں کوئی حکم دیا گیا ہو اور تمام صحابہ کرام کا عمل اس کے خلاف ہو:

    حدیث میں کوئی باطل بات کہی گئی ہو:

    حدیث کلام انبیاء کے مشابہ نہ ہو:

    کسی متعین تاریخ یا مہینے کے بارے میں کوئی عجیب و غریب بات بیان کی گئی ہو:

    حدیث اطباء کے کلام سے مشابہ ہو:

    حدیث میں عقل کی تخلیق سے متعلق عجیب و غریب بات ہو:

    سیدنا خضر علیہ السلام سے متعلق احادیث:

    حدیث میں واضح شواہد کے خلاف کوئی بات ہو:

    حدیث قرآن کے صریحا خلاف ہو:

    حدیث میں مخصوص ایام کی خاص نمازوں کا ذکر ہو:

    حدیث میں گھٹیا زبان استعمال کی گئی ہو:

    حدیث میں کسی خاص گروہ کی برائی بیان کی گئی ہو:

    حدیث میں معروف تاریخی حقائق کے خلاف بات بیان کی گئی ہو:

    حدیث میں خاص سورتوں کی تلاوت کے فضائل بیان کئے گئے ہوں:

    حدیث میں مخصوص صحابہ اور علماء کے فضائل بیان کئے گئے ہوں:

    سبق نمبر 5

    وضع احادیث کے اسباب اور چھان بین کے طریقے

    وضع احادیث کے اسباب:

    احادیث کی چھان بین کے طریقے:

    سند کا اتصال:

    راویوں پر جرح و تعدیل:

    حدیث کی چھان بین کی ضرورت کیا ہے؟

    حدیث کی چھان بین کا طریقہ مشکل اور طویل کیوں ہے؟

    فن حدیث پیچیدہ کیوں ہے؟

    احادیث کو دیر سے کیوں مدون کیا گیا؟

    کہیں ہم صحیح احادیث کو رد تو نہیں کر رہے؟

    دین کو سمجھنے کے لئے حدیث کا کردار کیا ہے؟

    بعد کی صدیوں میں حدیث پر زیادہ کام کیوں نہیں کیا گیا؟

    دور جدید میں حدیث کی خدمت کی کچھ نئی جہتیں

    سبق نمبر 6

    مستشرقین  اور حدیث

    استشراق (Orientalism) اور مستشرق کا لغوی و اصطلاحی معنی

    استشراق(Orientalism) اور مستشرق کا اصطلاحی مفہوم

    تحریک استشراق کے محرکات

    دینی محرک:

    سیاسی محرک:

    اقتصادی محرک:

    علمی اور تحقیقی محرک :

    تحریک استشراق کے مقاصد

    ڈاکٹر مصطفی سباعی تحریکِ استشراق کے مقاصد کے متعلق تحریر کرتے ہیں :

    مستشرقین کے حدیث اور سیرة النبی ﷺ سے متعلق اہم مقاصدیہ ہیں:

    مستشرقین کا طریق تحقیق

    حدیث اورمستشرقین-چند بڑے اعتراضات کا جائزہ

    1۔ذخیرہ احادیث میں موضوع روایات کی موجودگی :

    2۔تدوین حدیث :

    1:بذریعہ یادداشت :

    2:مذاکرے :

    3:تعامل :

    4:کتابت :

    عہد تابعین میں کتابت وتدوین حدیث

    خلاصہ کلام :

    3۔ حضور ﷺ کا احادیث لکھنے سے منع کرنا :

    4۔سند گھڑنے کے اعتراضات

    خلاصہ کلام :

    5۔متن کی جانچ پڑتا ل:

    خلاصہ کلام:

    سبق نمبر 7

    خبر متواتِر، مشہور، عزیز و غریب

    خبر کی اقسام

    متواتر کی تعریف

    متواتر کی شرائط

    متواتر کا حکم

    متواتر کی اقسام

    متواتر کا وجود

    متواتر سے متعلق مشہور تصانیف

    خبر واحد

    خبر واحد کی تعریف

    خبر واحد کا حکم

    خبر واحد کی اقسام

    خبر مشہور

    خبر مشہور کی تعریف

    خبر مشہور کی مثال

    خبر مستفیض اور خبر مشہور

    غیر اصطلاحی معنی میں خبر مشہور

    غیر اصطلاحی خبر مشہور کی اقسام

    اصول فقہ کے ماہرین میں مشہور خبر:

    نحو کے ماہرین میں مشہور خبر:

    عام لوگوں میں مشہور خبر:

    خبر مشہور کا حکم

    خبر مشہور سے متعلق اہم تصانیف

    خبر عزیز

    خبر عزیز کی تعریف

    تعریف کی وضاحت

    خبر عزیز کی مثالیں

    خبر عزیز سے متعلق اہم تصانیف

    خبر غریب (اکیلے شخص کی خبر)

    خبر غریب کی تعریف

    تعریف کی وضاحت

    خبر غریب کا دوسرا نام

    خبر غریب کی اقسام

    غریب نسبی کی ذیلی اقسام

    غریب احادیث کی دوسری تقسیم

    غریب احادیث کہاں پائی جاتی ہیں؟

    غریب احادیث سے متعلق مشہور تصانیف

    سبق نمبر8

    صحیح لذاتہ، صحیح لغیرہ، حسن لذاتہ، حسن لغیرہ

    خبر واحد کی قوت (قابل اعتماد ہونے) کے اعتبار سے اس کی تقسیم

    مقبول:

    مردود:

    خبر مقبول کی اقسام

    صحیح لذاتہ،صحیح لغیرہ،حسن لذاتہ،حسن لغیرہ

    صحیح حدیث کی تعریف

    تعریف کی وضاحت

    اتصال سند: ۔

    عدالۃ رواۃ: ۔

    ضبط رواۃ: ۔

    عدم شذوذ: ۔

    عدم علت: ۔

    صحیح حدیث کی شرائط

    صحیح حدیث کی مثالیں

    صحیح حدیث کا حکم

    کیا کسی سند کے بارے میں یہ کہا گیا ہے کہ وہ ہمیشہ صحیح ترین سند ہی ہو گی؟

    صرف صحیح احادیث پر مبنی سب سے پہلی تصنیف کون سی ہے؟

    ان میں سے کون سی زیادہ صحیح ہے؟

    کیا بخاری و مسلم نے تمام صحیح حدیثیں اپنی کتابوں میں شامل کر لی ہیں؟

    کیا ان کتب میں درج ہونے سے بہت زیادہ احادیث باقی رہ گئی ہیں یا تھوڑی سی؟

    ان دونوں میں احادیث کی تعداد کیا ہے؟

    مستدرک حاکم، صحیح ابن حبان اور صحیح ابن خزیمۃ

    صحیح بخاری اور صحیح مسلم پر مستخرجات

    مستخرج کا موضوع

    صحیحین (بخاری و مسلم) پر کی گئی مستخرجات

    کیا مستخرجات کے مصنفین نے حدیث کے الفاظ میں صحیحین کی پیروی کا اہتمام کیا ہے؟

    مستخرجات کا کیا فائدہ ہے؟

    سند میں واسطوں کی کمی: ۔

    حدیث کی قدر و قیمت میں اضافہ: ۔

    کثیر سندوں کے باعث حدیث کی قوت میں اضافہ: ۔

    بخاری و مسلم کی کون سی روایات صحیح ہیں؟

    صحیح حدیث کے مراتب و درجات

    ایک اور انداز میں صحیح احادیث کو سات درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے:

    شیخین (امام بخاری و امام مسلم) کی شرائط

    متفق علیہ کا مطلب

    کیا صحیح حدیث کا عزیز ہونا ضروری ہے؟

    حسن حدیث

    حسن حدیث کی تعریف

    حسن حدیث کا حکم

    حسن حدیث کی مثالیں

    حسن حدیث کے درجات

    صحیح الاسناد اور حسن الاسناد حدیث کا معنی

    امام ترمذی وغیرہ کے قول یہ حدیث حسن صحیح ہے کا معنی

    امام بغوی کی کتاب مصابیح السنۃ میں احادیث کی تقسیم

    حسن حدیث کہاں پائی جاتی ہے؟

    صحیح لغیرہ کی تعریف

    صحیح لغیرہ کا درجہ

    صحیح لغیرہ کی مثالیں

    حسن لغیرہ

    حسن لغیرہ کی تعریف

    حسن لغیرہ کا درجہ

    حسن لغیرہ کا حکم

    حسن لغیرہ کی مثالیں

    خبر واحد جسے شواہد و قرائن کی بنیاد پر قبول کیا جائے

    اقسام

    حکم

    سبق نمبر 9

    محکم و مختلف اور ناسخ و منسوخ حدیث

    محکم کی تعریف

    مختلِف کی تعریف

    'مختلف' کی مثال

    تضاد کو دور کرنے کی مثال

    مختلف احادیث کا حکم

    اختلاف حدیث کے فن کی اہمیت اور اس کی تکمیل کیسے کی گئی ہے؟

    مختلف احادیث میں مشہور ترین تصانیف

    ناسخ اور منسوخ حدیث

    نسخ کی تعریف

    نسخ کی اہمیت، مشکلات اور اس میں مشہور ماہرین

    ناسخ و منسوخ کا علم کیسے ہوتا ہے؟

    حدیث کے ناسخ و منسوخ سے متعلق اہم تصانیف

    خبر مردود (مسترد شدہ خبر)

    خبر مردود اور اسے مسترد کرنے کے اسباب

    تعریف

    خبر مردود کی اقسام اور اس کے اسباب

    سبق نمبر 10

    ضعیف حدیث اور ضعیف حدیث پر عمل کی شرائط

    ضعیف کی تعریف

    ضعیف حدیث کے درجات

    کمزور ترین اسناد

    ضعیف حدیث کی مثالیں

    ضعیف حدیث پر مشتمل مشہور تصانیف

    ضعیف حدیث پر عمل کی شرائط

    ضعیف حدیث باب احکام میں

    پہلی صورت

    دوسری صورت

    تیسری صورت

    کچھ اور صورتیں

    ضعیف حدیث باب احکام کے علاوہ میں

    امام بخاریؒ کا موقف

    صحیح بخاری میں متکلم فیہ رجال کی حدیثیں

    امام مسلم کا موقف

    ایک غلط فہمی کا ازالہ

    یحیٰ بن معینؒ کا موقف

    ابوبکر بن العربی کا موقف

    ابوشامہ مقدسیؒ کا موقف

    علامہ شبیر احمد عثمانیؒ فتح الملہم میں پر تبصرہ یوں فرماتے ہیں:

    شیخ الاسلام ابن تیمیہ کا موقف

    علامہ شوکانی ؒ کا موقف

    ضعیف حدیث پر عمل کے شرائط

    ضعیف حدیث پر عمل کے لئے تین شرطیں ہیں:

    فضائل اعمال اور ترغیب وترہیب کا فرق

    سبق نمبر11

    اسقاط سند کے باعث مسترد کردہ حدیث، سقوطِ سند کی اقسام

    اسقاط سند کی تعریف

    سقوط سند کی اقسام

    معلق حدیث

    معلق حدیث کی تعریف

    معلق حدیث کی صورتیں

    معلق حدیث کی مثالیں

    معلق حدیث کا حکم

    صحیحین میں موجود معلق احادیث کا حکم

    مرسَل حدیث

    مرسل حدیث کی تعریف

    مرسل حدیث کی صورت

    مرسل حدیث کی مثال

    فقہ اور اصول فقہ کے ماہرین کے نزدیک مرسل حدیث کا معنی

    مرسل حدیث کا حکم

    صحابی کی مرسل حدیث

    صحابی کی مرسل حدیث کا حکم

    مرسل حدیث سے متعلق مشہور تصانیف

    مُعضَل حدیث

    معضل حدیث کی تعریف

    معضل حدیث کی مثال

    معضل حدیث کا حکم

    معضل اور معلق احادیث میں بعض مشترک خصوصیات

    معضل حدیث کہاں پائی جاتی ہے

    مُنقطِع حدیث

    منقطع حدیث کی تعریف

    تعریف کی وضاحت

    متاخرین کے نزدیک منقطع حدیث کی تعریف

    منقطع حدیث کی مثال

    منقطع حدیث کا حکم

    مُدَلّس حدیث

    تدلیس کی تعریف

    تدلیس کی اقسام

    تدلیس اسناد

    تدلیس تسویہ

    تدلیس شیوخ

    تدلیس کا حکم

    تدلیس شیوخ کے مقاصد

    تدلیس اسناد کے پانچ اسباب ہیں:

    تدلیس کرنے والے کی مذمت کے اسباب

    تدلیس کرنے والے کی دیگر روایات کا حکم

    تدلیس کا علم کیسے ہوتا ہے؟

    تدلیس اور مدلسین کے بارے میں مشہور تصانیف

    مُرسَل خفی

    مرسل خفی کی تعریف

    مرسل خفی کی مثال

    مرسل خفی کیسے پہچانی جاتی ہے؟

    مرسل خفی کی پہچان تین ذرائع سے ہوتی ہے:

    مرسل خفی کا حکم

    مرسل خفی سے متعلق مشہور تصانیف

    سبق نمبر 12

    مُعَنعَن اور مُؤَنَن احادیث

    معنعن کی تعریف

    معنعن کی مثال

    معنعن متصل ہے یا منقطع؟

    مؤنن حدیث کی تعریف

    مؤنن حدیث کا حکم

    راوی پر الزام کے باعث مردود حدیث

    راوی پر الزام کا مطلب

    راوی پر الزام کے اسباب

    حدیث کی حفاظت سے متعلق راوی کی شخصیت کے ان پہلوؤں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

    موضوع حدیث

    موضوع حدیث کی تعریف

    موضوع حدیث کا درجہ

    موضوع حدیث کی روایت کرنے کا حکم

    جعلی احادیث ایجاد کرنے کا طریقہ

    موضوع حدیث کو کیسے پہچانا جائے؟

    جعلی احادیث ایجاد کرنے کی وجوہات اور احادیث گھڑنے والوں کی خصوصیات

    جعلی احادیث وضع کرنے کی کئی وجوہات ہیں:

    قرب الہی کا حصول

    مسلک اور فرقے کی تائید

    اسلام پر اعتراضات

    حکمرانوں کا قرب

    روزگار کا حصول

    شہرت کا حصول

    وضع حدیث کے بارے میں فرقہ کرامیہ کا نقطہ نظر

    موضوع حدیث بیان کرنے کے بارے میں بعض مفسرین کی غلطی

    موضوع حدیث کے بارے میں مشہور تصانیف

    متروک حدیث

    متروک حدیث کی تعریف

    راوی پر جھوٹ بولنے کا الزام لگائے جانے کے اسباب

    متروک حدیث کی مثال

    متروک حدیث کا درجہ

    مُنکَر حدیث

    منکر حدیث کی تعریف

    منکر اور شاذ میں فرق

    منکر حدیث کی مثال

    منکر حدیث کا درجہ

    معروف حدیث

    مُعَلَّل حدیث

    معلل حدیث کی تعریف

    علّت کی تعریف

    لفظ علت کا غیر اصطلاحی معنی میں استعمال

    علل حدیث کے فن کی اہمیت اور اس کے ماہرین

    کس قسم کی اسناد میں علل تلاش کی جاتی ہیں؟

    علت کو معلوم کرنے کے لئے کس چیز سے مدد لی جاتی ہے؟

    معلل حدیث کو جاننے کا طریق  کار کیا ہے؟

    علت کہاں موجود ہوتی ہے؟

    کیا سند کی علتوں سے متن بھی متاثر ہوتا ہے؟

    معلل حدیث سے متعلق مشہور تصانیف

    سبق نمبر 13

    نامعلوم راوی ، بدعتی ،کی بیان کردہ حدیث

    عدم واقفیت کے اسباب

    مثالیں

    مجہول کی تعریف

    مجہول کی اقسام

    عدم واقفیت کے اسباب سے متعلق مشہور تصانیف

    بدعتی راوی کی بیان کردہ حدیث

    بدعت کی اقسام

    بدعتی کی بیان کردہ حدیث کا حکم

    بدعتی کی حدیث کا کیا کوئی خاص نام ہے؟

    کمزور حفاظت والے راوی کی بیان کردہ حدیث

    کمزور حفاظت کی تعریف

    کمزور حفاظت کی اقسام

    کمزور حفاظت والے راوی کی بیان کردہ احادیث کا حکم

    سبق نمبر 14

    ثقہ راویوں کی حدیث سے اختلاف کے باعث مردود ، شاذ اور محفوظ حدیث

    ثقہ راویوں کی حدیث سے اختلاف کے باعث مردود حدیث

    مُدرَج حدیث

    مدرج حدیث کی اقسام

    مدرج حدیث کی مثال

    حدیث کے شروع میں ادراج:

    حدیث کے درمیان میں ادراج

    حدیث کے آخر میں ادراج

    ادراج کرنے کی وجوہات

    کسی شرعی حکم کا بیان

    ادراج کا علم کیسے ہوتا ہے؟

    ادراج کا حکم

    مدرج حدیث کے بارے میں مشہور تصانیف

    مَقلُوب حدیث

    مقلوب حدیث کی تعریف

    مقلوب حدیث کی اقسام

    قلب کی وجوہات

    قلب کا حکم

    مقلوب حدیث سے متعلق مشہور تصانیف

    المَزید فی مُتصل الاسانید حدیث

    المزید فی متصل الاسانید حدیث کی تعریف

    المزید فی متصل الاسانید حدیث کی مثال

    مثال میں اضافے کی وضاحت

    اضافے کو مسترد کرنے کی شرائط

    اضافے سے متعلق اعتراضات

    المزید فی متصل الاسانید حدیث سے متعلق مشہور تصنیف

    مضطرب حدیث

    مضطرب حدیث کی تعریف

    مضطرب حدیث کی تعریف کی وضاحت

    اضطراب کی تحقیق کرنے کی شرائط

    مضطرب حدیث کی اقسام

    مضطرب السند کی مثال یہ حدیث ہے:

    مضطرب المتن حدیث کی مثال یہ حدیث ہے:

    اضطراب کس سے واقع ہو سکتا ہے؟

    مضطرب حدیث کے ضعیف ہونے کی وجہ

    مضطرب حدیث سے متعلق مشہور تصنیف

    مُصحَّف حدیث

    مصحف حدیث کی تعریف

    مصحف حدیث کی اہمیت اور دقت

    مصحف حدیث کی اقسام

    1۔ موقع کے اعتبار سے تقسیم

    2۔ تصحیف کی وجہ کے اعتبار سے تقسیم

    3۔ لفظ اور معنی کے اعتبار سے تقسیم

    4۔ حافظ ابن حجر کی مصحف حدیث کی تقسیم

    کیا تصحیف کی وجہ سے راوی پر الزام عائد کیا جاتا ہے؟

    کثرت سے تصحیف کرنے کی وجہ

    مصحف حدیث سے متعلق مشہور تصانیف

    شاذ اور محفوظ حدیث

    شاذ حدیث کی تعریف

    شاذ حدیث کی تعریف کی وضاحت

    شذوذ (شاذ ہونا) کہاں پایا جاتا ہے؟

    متن میں شذوذ پائے جانے کی مثال یہ حدیث ہے:

    محفوظ حدیث کی تعریف

    شاذ اور "محفوظ حدیث کا حکم

    سبق نمبر 15

    مقبول و مردود دونوں قسم کی احادیث پر مشتمل تقسیم

    نسبت کے اعتبار سے حدیث کی تقسیم

    حدیث قدسی

    حدیث قدسی کی تعریف

    حدیث قدسی اور قرآن مجید میں فرق

    احادیث قدسی کی تعداد

    حدیث قدسی کی مثال

    حدیث قدسی کی روایت کرنے کے الفاظ

    حدیث قدسی سے متعلق مشہور تصانیف

    مرفُوع حدیث

    مرفوع حدیث کی تعریف

    مرفوع حدیث کی تعریف کی وضاحت

    مرفوع حدیث کی اقسام

    مرفوع حدیث کی مثالیں

    مَوقُوف حدیث

    موقوف حدیث کی تعریف

    موقوف حدیث کی تعریف کی وضاحت

    موقوف حدیث کی مثالیں

    لفظ موقوف کا دیگر استعمال

    فقہاء خراسان کے نزدیک موقوف کی تعریف

    مرفوع قرار دی جانے والی موقوف احادیث سے متعلق احکام

    کیا موقوف حدیث سے استدلال کیا جا سکتا ہے؟

    مَقطُوع حدیث

    مقطوع حدیث کی تعریف

    مقطوع حدیث کی تعریف کی وضاحت

    مقطوع حدیث کی مثالیں

    مقطوع حدیث سے دینی احکام اخذ کرنے کا حکم

    مقطوع اور منقطع

    مقطوع حدیث کہاں پائی جاتی ہے؟

    مُسنَد حدیث

    مسند حدیث کی تعریف

    مسند حدیث کی مثال

    مُتَصِّل حدیث

    متصل حدیث کی تعریف

    متصل حدیث کی مثال

    کیا تابعی کے قول کو بھی متصل کہا جا سکتا ہے؟

    زیادات الثقات

    زیادات الثقات کا معنی

    زیادات الثقات کے ماہرین

    زیادات الثقات کا مقام

    متن میں اضافے  کا حکم

    زیادات الثقات کی مثالیں

    متضاد مفہوم کے بغیر اضافہ

    متضاد مفہوم میں اضافہ

    کسی حد تک مفہوم میں تضاد

    اسناد میں اضافے کا حکم

    سبق نمبر 16

    اعتبار، متابع، شاہد اور جرح و تعدیل

    تعریف

    کیا شاہد و تابع، اعتبار کی اقسام ہیں؟

    تابع و شاہد کا دوسرا مفہوم

    متابعت

    مثالیں

    جرح و تعدیل کا تعارف

    راوی کے قابل اعتماد ہونے کی شرائط

    راوی کا عادل ہونا کیسے ثابت ہوتا ہے؟

    عدالت کے ثبوت کے بارے میں ابن عبدالبر کا نقطہ نظر

    راوی کے ضبط کا علم کیسے ہوتا ہے؟

    کیا جرح و تعدیل کو بغیر کسی وضاحت کے قبول کر لیا جائے گا؟

    کیا جرح یا تعدیل ایک ماہر کی رائے سے ثابت ہو جاتی ہے؟

    جرح و تعدیل سے متعلق چند اہم مباحث

    کسی راوی کے بارے میں اسی سے مروی تعدیل کی روایات کا حکم

    فسق و فجور سے توبہ کرنے والے سے حدیث قبول کرنے کا حکم

    حدیث کی تعلیم کا معاوضہ لینے والے سے حدیث قبول کرنے کا حکم

    تساہل، سستی اور غلطیاں کرنے والے سے حدیث قبول کرنے کا حکم

    حدیث بیان کر کے بھول جانے والے کی بیان کردہ احادیث کا حکم

    جرح و تعدیل سے متعلق تصانیف

    جرح و تعدیل کے درجات (Levels)

    جرح و تعدیل کے بارہ درجات

    تعدیل کے مراتب اور اس سے متعلق الفاظ

    تعدیل کے مختلف مراتب کا حکم

    جرح کے مراتب اور اس سے متعلق الفاظ

    جرح کے مختلف مراتب کا حکم

    سبق نمبر 17

    روایت حدیث کا طریق کار، غریب الحدیث اور آدابِ روایت

    روایت حدیث کے طریق کار کی وضاحت

    اگر راوی نے حدیث کو حفظ نہ کیا ہو تو کیا محض کتاب سے پڑھ کر اسے روایت کرنا درست ہے؟

    نابینا شخص کی روایت حدیث کا حکم

    حدیث کی روایت بالمعنی اور اس کی شرائط

    حدیث میں لحن اور اس کے اسباب

    عربی زبان اور اس کی گرامر سے عدم واقفیت

    کسی استاذ کے بغیر حدیث کی کتاب سے حدیث حاصل کرنے کی کوشش

    غریب الحدیث

    تعریف

    اس فن کی اہمیت

    غریب الفاظ کی بہترین توضیح

    مشہور تصانیف

    آداب روایت

    محدث کے لئے مقرر آداب

    محدث کی شخصیت میں کیا خصوصیات ہونی چاہییں؟

    حدیث کی تعلیم و املاء کی مجلس کے لئے کس چیز کا اہتمام بہتر ہے؟

    حدیث کی تعلیم دینے کے لئے مناسب عمر کیا ہے؟

    مشہور تصانیف

    حدیث کے طالب علم کے لئے مقرر آداب

    محدث اور طالب علم دونوں سے متعلق آداب

    صرف طالب علم سے متعلق آداب

    اسناد اور اس سے متعلقہ علوم

    عالی اور نازل اسناد

    عالی اور نازل اسناد کی  تعریف

    عُلُوّ کی اقسام

    موافقت

    بدل

    مساوات

    مصافحت

    نزول کی اقسام

    علو بہتر ہے یا نزول

    مشہور تصانیف

    مسلسل

    تعریف کی وضاحت

    مسلسل کی اقسام

    راویوں کی حالت کے اعتبار سے تسلسل

    فعلی تسلسل کی مثال

    قولی اور فعلی دونوں قسم کے تسلسل کی مثال

    راویوں کی خصوصیات کے اعتبار سے تسلسل

    راویوں کی خصوصیات کے قولی تسلسل کی مثال

    راویوں کی خصوصیات کے فعلی تسلسل کی مثال

    روایت کی خصوصیت کے اعتبار سے تسلسل

    سب سے بہتر تسلسل

    تسلسل کے فوائد

    کیا تسلسل کا تمام راویوں میں پایا جانا ضروری ہے؟

    کیا مسلسل حدیث کا صحیح ہونا ضروری ہے؟

    مشہور تصانیف

    سبق نمبر 18

    اکابر کی اصاغر سے حدیث کی روایت، سابق لاحق، مدبج، روایت الاقران اور اسماء الرجال

    اکابر کی اصاغر سے حدیث کی روایت

    تعریف کی وضاحت

    اقسام

    روایت الاکابر عن الاصاغر کی صورتیں

    مشہور تصانیف

    باپ کا بیٹے سے حصول حدیث

    مثال

    مشہور تصانیف

    بیٹے کا باپ سے حصول حدیث

    اقسام

    مشہور تصانیف

    مُدَبَّج اور روایت الاَقران

    اقران کی تعریف

    روایت الاقران کی تعریف

    مدبج کی تعریف

    مدبج کی مثالیں

    مشہور تصانیف

    سابق اور لاحق

    مشہور تصانیف

    اسماء الرجال (راویوں کا علم)

    صحابہ کرام

    صحابی کی تعریف

    کسی شخص کے صحابی ہونے کا علم کیسے ہوتا ہے؟

    تمام صحابہ عادل ہیں؟

    کثرت سے احادیث روایت کرنے والے صحابہ

    سب سے زیادہ علم والے صحابی

    عبادلہ سے کیا مراد ہے؟

    صحابہ کی تعداد

    صحابہ کے طبقات

    اسلام قبول کرنے کے اعتبار سے طبقات اس طرح بنائے جا سکتے ہیں:

    فضیلت والے صحابہ

    سب سے پہلے اسلام قبول کرنے والے صحابہ

    سب سے آخر میں وفات پانے والے صحابہ

    مشہور تصانیف

    تابعین

    تابعی کی تعریف

    تابعین کے طبقات

    مخضرمین

    تابعین کے سات فقہاء

    تابعین میں سب سے افضل حضرات

    تابعین میں سب سے افضل خواتین

    مشہور تصانیف

    راویوں میں رشتہ

    فوائد

    مشہور تصانیف

    متفق اور مفترق راوی

    ایک ہی نام کے مختلف افراد میں فرق بیان کرنا کب ضروری ہے؟

    مشہور تصانیف

    مُوتلِف اور مختلِف راوی

    کیا حرکات اور نقاط کو درج کیا جاتا ہے؟

    مشہور تصانیف

    سبق نمبر 19

    متشابہ راوی، مہمل و مبہم راوی، علماء اور راویوں کے طبقات اور ثقہ اور ضعیف راوی

    متشابہ راوی

    متشابہ کی دیگر اقسام

    مشہور تصانیف

    مُہمَل راوی

    مہمل ہونے سے کب فرق پڑتا ہے؟

    مہمل اور مبہم میں فرق

    مشہور تصانیف

    مبُہَم راوی

    مبہم کو متعین کیسے کیا جا سکتا ہے؟

    مبہم کی اقسام

    مشہور تصانیف

    وُحدان راوی

    کیا بخاری و مسلم نے بھی وحدان سے حدیث روایت کی ہے؟

    مشہور تصانیف

    راویوں کے مختلف نام، القاب اور کنیتیں

    خطیب بغدادی کا اپنے اساتذہ کے مختلف نام استعمال کرنا

    مشہور تصانیف

    راویوں کے منفرد نام، صفات اور کنیت

    کنیت میں مثالیں یہ ہیں:

    القاب میں اس کی مثالیں یہ ہیں:

    مشہور تصانیف

    کنیت سے مشہور راویوں کے نام

    کنیت کے فن میں تصنیف کا طریق کار

    کنیت سے مشہور افراد کی اقسام اور مثالیں

    مشہور تصانیف

    القاب

    القاب کی بحث

    اقسام

    مشہور تصانیف

    اپنے والد کے علاوہ کسی اور سے منسوب راوی

    اقسام اور مثالیں

    مشہور تصانیف

    کسی علاقے، جنگ یا پیشے سے منسوب راوی

    مشہور تصانیف

    راویوں سے متعلق اہم تاریخیں (Dates)

    مشہور مسالک کے ائمہ کے سن پیدائش اور سن وفات

    حدیث کی مشہور کتب کے مصنفین کے سن پیدائش اور سن وفات

    مشہور تصانیف

    حادثے کا شکار ہو جانے والے ثقہ راوی

    صاحب اختلاط کی روایات کا حکم

    مشہور تصانیف

    علماء اور راویوں کے طبقات

    کیا کوئی راوی ایک اعتبار سے ایک طبقے اور دوسرے اعتبار سے دوسرے طبقے سے متعلق ہو سکتا ہے؟

    طبقات کے محقق کو کس بات کا علم ہونا چاہیے؟

    مشہور تصانیف

    آزاد کردہ غلام

    مولٰی کی اقسام

    مشہور تصانیف

    ثقہ اور ضعیف راوی

    مشہور تصانیف

    راویوں کے ممالک اور شہر

    عرب و عجم کے لوگوں کو کس سے منسوب کیا جاتا رہا ہے؟

    شہر تبدیل کرنے والے شخص کو کس سے منسوب کیا جائے؟

    جو شخص کسی شہر کے قریبی گاؤں سے تعلق رکھتا ہو تو اسے کس سے منسوب کیا جاتا ہے؟

    کتنی مدت کے قیام سے کسی شخص کو اس شہر سے منسوب کیا جاتا ہے؟

    مشہور تصانیف

    حوالہ جاتی کتب

    سبق نمبر 1

    حدیث کا تعارف و اقسام  اور جمع و تدوین ِ حدیث

    حدیث کی لغوی تعریف:

    حدیث کےمعنی بات اور گفتگو کے ہیں،علامہ جوہری صحاح میں لکھتے ہیں: ۔

    ’’اَلْحَدِیْثُ الْکَلَامُ قَلِیْلُہُ وَکَثِیْرُہُ ‘‘۔

    حدیث بات کو کہتے ہیں خواہ وہ مختصر ہو یا مفصل۔

    حدیث کی اصطلاحی تعریف:

    حضورﷺ کےاقوال ،افعال اور تقریرات کے مجموعہ کو حدیث کہتے ہیں،اقوال سے مراد آپﷺ کی زبان مبارک سے نکلےہوئے کلمات ہیں،افعال سے مراد آپﷺ کے اعضاءسے ظاہر شدہ اعمال ہیں اور تقریر سے مراد: آنحضرت ﷺ کے سامنےکسی صحابی نے کچھ کیا یا کہااور آپ نے اس پر سکوت فرمایا نکیر نہ کی  اس لئے اس سے یہی سمجھا گیاکہ اس عمل یا قول کی حضورﷺ نے تصدیق فرمادی ہے تو اسی تصدیق کو ‘‘تقریر’’ یعنی confirmationکہتے ہیں اور آپ کی یہ تصدیق تقریری صورت کہلاتی ہے۔

    حدیث وہ آسمانی روشنی Divine guidance ہے جوحضوراکرمﷺ کے قلب مبارک میں بنی نوعِ انسان کی ہدایت کے لیے ودیعت کی گئی، اس کا مصدر ذات الہٰی تھی، آنحضرتﷺ نے اسے اپنے الفاظWords اپنے عمل Actions یااپنی تائید Confirmation سے آگے پھیلایا۔

    حدیث کی اقسام:

    ۔1۔حدیث قولی      ۔2۔حدیث فعلی      ۔3۔حدیث تقریری

    حدیث قولی:

    حدیث قولی سے مراد آپ ﷺ کی وہ باتیں ہیں جو آپ ﷺ  نے ارشاد فرمائیں ہیں ۔عام طور پر احادیث کی کتابوں میں حدیث کی یہی قسم مراد ہوتی ہے۔جیسا کہ آپﷺ کا فرمان مبارک ہے: ۔

    ’’صلوا کما رایتمونی اصلی‘‘(ایسے نماز پڑھو جیسا کہ تم نے مجھے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا) ۔

    حدیث فعلی:

    آپﷺ کے افعال و اعمال کو حدیث فعلی کہتے ہیں۔ آپ ﷺکی عادات اوراعمال کو صحابہ کرام نے اپنی آنکھوں سے دیکھا اور وہی امت کو بتایا  کہ آپﷺ نے وضو کس طرح کرتے تھے،آپﷺ پانچ نمازیں کس طرح پڑھتے تھے، مناسک حج کس طرح ادا کرتے تھے۔

    حدیث تقریری:

    آپﷺ کی موجودگی میں صحابہ کرامؓ نے  کوئی کام کیا اور اس کام کو دیکھ کر آپ ﷺ نے سکوت اختیار کیا تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ یہ کام درست ہے اس کو حدیث تقریری کہتے ہیں۔اسی طرح وہ افعال جو آپ ﷺ کے سامنے ہوئے یا آپ ﷺ کے علم میں آئے تو آپ ﷺ نے انہیں پسند کیا یا خاموش رہے ۔ جس طرح حدیث  میں آتا ہے کہ

    Enjoying the preview?
    Page 1 of 1