Discover millions of ebooks, audiobooks, and so much more with a free trial

Only $11.99/month after trial. Cancel anytime.

آغوش
آغوش
آغوش
Ebook135 pages27 minutes

آغوش

Rating: 0 out of 5 stars

()

Read preview

About this ebook

آغوش عبدالقیوم خان کنڈی کا پہلا شعری مجموعہ ہے۔ ان نظموں کا محور اور مرکز انسان اور اس کی کیفیت ہے۔

LanguageUrdu
PublisherAbdul Kundi
Release dateNov 15, 2023
ISBN9798223432500
آغوش
Author

عبدالقیوم خان کنڈی

عبدالقیوم خان کنڈی پاکستانی اور بین الاقوامی اخبارات میں پچھلے تئیس سال سے کالم لکھ رہے ہیں۔ ان کی کئی کتابیں بھی شائع ہو چکی ہیں۔ جن میں اسلام کا سماجی نظریہ اور قرآن کی سماجی تعلیمات قابل ذکر ہیں۔  آغوش ان کا پہلا شعری مجموعہ ہے۔ نظم میں بھی ان کا مقصد یہی ہے کہ انسان اور سماج کی اصلاح ہو سکے۔ 

Related to آغوش

Related ebooks

Related articles

Related categories

Reviews for آغوش

Rating: 0 out of 5 stars
0 ratings

0 ratings0 reviews

What did you think?

Tap to rate

Review must be at least 10 words

    Book preview

    آغوش - عبدالقیوم خان کنڈی

    دیباچہ

    اپنے تجربے کی بنیاد پر کہہ سکتا ہوں نثر لکھنا آسان ہے مگر شعر کہنے کیلئے جو ذہنی پختگی، زبان پر عبور اور جذبات کو سمجھنے کا پیمانہ چاہئے وہ ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہے۔ اسی لئے ہرمعاشرے میں شاعروں کو جو عزت اور احترام ملتا ہے وہ شاذ ہی نثر نگاروں کے مقدر میں آتا ہے۔

    اردو شاعری ایک کافی مشکل کام ہے۔ شاعر کیلئے اردو زبان میں شعر کہنا جوئے شیر لانے سے کچھ کم نہیں۔ قافیہ ردیف کا تو خیال رکھنا ہی پڑتا ہے مگر جب غزل لکھنا ہو تو اس کے اپنے الگ اصول ہیں جن کی پابندی ضروری ہے۔

    میں پچھلے تئیس سال سے انگریزی اور اردو اخبارات کیلئے نثر میں سیاست، سماجیات، معیشت اور خارجہ امور پر کالم لکھ رہا ہوں۔ اس دو دہائیوں سے زائد محیط عرصے کی مشقت کے بعد بھی ابھی تک اپنے آپ کو طفل مکتب ہی سمجھتا ہوں۔ اپنے علم کی کم مائیگی کا احساس ہر وقت رہتا ہے۔ پچھلے سالوں میں کئی دفعہ ذہن میں یہ خیال آیا کے اردو زبان میں شعر لکھنے کی کوشش کی جائے۔ مگرہر دفعہ کئی دنوں کی کوشش کے باوجود ذہن مرتکز نہ ہو سکا اور کبھی ایک بھی شعر نہ کہہ سکا۔

    مگر یہ صورتحال ۲۰۲۲ میں یکسر بدل گئی۔ کچھ نئے دوستوں سے رغبت ہوئی جو روح کی گہرائی تک مجھ پر اثر انداز ہوئی اور کچھ شائد خدا کو میرے حال پر ترس آیا۔

    جنوری ۲۰۲۲ میں زندگی میں پہلی دفعہ ایک حمد لکھی۔ شعری معیار پر یہ کچھ اتنی اچھی تو نہیں تھی مگر مجھے ذاتی خوشی ہوئی کہ کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے اور میری سعی  کچھ کامیاب ہوئی۔ یہ حمد اس شعری مجموعہ کا پہلا باب ہے اس پر اپنی رائے ضرور دیں۔ اس کے بعد یہ لازم تھا کہ دوسری کوشش نعت لکھنے کی کی جائے۔ خدا نے موقع دیا اور ایک نعت لکھی وہ بھی اس کتاب میں آپکی نظر ہے۔ یہ حمد کے مقابلے میں شعری معیار پر تھوڑی بہتر تھی جس سے حوصلہ بڑھا کےشعر کہنے کی کوشش جاری رکھی جائے۔

    عشق حقیقی کے اظہار سے سبکدوش ہونے کے بعد عشق مجازی کے اسرار و رموز بھی غزلوں میں آپکی خدمت میں اس کتاب میں پیش کر رہا ہوں۔ کچھ نظموں میں یہ بھی کوشش کی کہ مسلمانوں کے سیاسی اور سماجی مسائل پر بھی اپنے خیالات کا اظہارشعروں میں کروں۔

    میںری یہ کوشش شاعری کے معیار پر کتنی اتری ہے اس کا فیصلہ آپ پر چھوڑتا ہوں۔ امید ہے آپ میں سے جو شاعر ہیں وہ اس مجموعہ پر اپنی تنقیدی رائے بھی بھیجینگے تاکہ میری اصلاح ہو سکے اور آئیندہ بہتر شعر کہہ سکوں جو آپ کے دل کو چھو جائے

    Enjoying the preview?
    Page 1 of 1